وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح تقریباً 10:30 بجےانڈیا ایکسپو مارٹ، گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں تین روزہ "سیمی کون انڈیا 2024” کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور تکنالوجی کی ترقی کے لیے بھارت کو ایک عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا وزیر اعظم کا وژن رہا ہے۔ اس وژن کے مطابق، 11 سے 13 ستمبر تک سیمی کون انڈیا 2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ’’سیمی کنڈکٹر کے مستقبل کو نئی شکل دینا‘‘ ہے۔
11 سے 13 ستمبر تک منعقد ہونے والی یہ تین روزہ کانفرنس بھارت کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کو ظاہر کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر کا عالمی مرکز بنانے کا تصور پیش کیا جائے گا۔ اس میں عالمی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی اور عالمی رہنماؤں، کمپنیوں، سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین ایک اسٹیج پر جمع ہوں گے۔ کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کنندگان اور 150 مقررین کی شرکت ہوگی۔
مذید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنائک نے مددور سرکاری ہاسپٹل کا اچانک دوراہ
مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈس کے شرح فیصد میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی
کانگریس پارٹی تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام. ڈی کے ارونا