سابقہ 10 سالہ دورے حکومت میں تلنگانہ پر 6 لاکھ 85 ہزار روپئے کا قرضہ، 16 فینانس کمیشن اجلاس سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خطاب
حیدرآباد10ستمبر(سماجی خبریں): فینانس کمیشن کے صدرنشین اروند پنگاریہ کے دورازہ دورہ کے پیش نظر آج امیڈکر بھون میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی دیگر ریاستی وزرا کے ساتھ اجلااس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ یونت ریڈی نے 16 فینانس کمیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو آنے والے فنڈ کو 41 فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد کرنے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیمات کو مدد نظر رکھتے ہوئے ریاست کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں۔
وزیر اعلی نے فینانس کمیشن کو بتایا کہ سابقہ حکومت کی جانب 10 سالوں میں6 لاکھ 85 ہزارکروڑ روپئے سے زائد قرضہ جات حاصل کئے گئے جس کے اصل کے ساتھ سود کی ادائیگی بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ایسےمیں فینانس کمیشن ک چھاہئے کہ وہ ریاست کی مدد کرے۔ تلنگانہ ریاست کو مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے درخواست ہے کہ مرکزی فنڈس میں 41فیصد سے اضافہ کرکے 50فیصد کیا جانا چاہئے تاکہ ریاست اپنی مالی ضروریات کی تکمیل کی راہ ہموار کرسکے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بتایا کہ چونکہ ریاست کی موجودہ مالی حالات قرضہ جات اور سود کی ادائیگی سے نمٹنے کے موقف میں نہ ہوں تو ہماری ترقی کی رفتار سست ہوجائے گی۔ اس لئے ہم اس سلسلہ میں آپ کی مدد کے خواہاں ہے، تاکہ اس مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔ اس کے برعکس ریاست قرضہ جات اور سود کی ادائیگی معاشی صورتحالکی تیز رفتار کو بہتر ی سے روک سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ ریاست میں ترقیاتی اقدامات کئے جارہے ہیں اور معاشی صورتحال بھی بہتر ہے۔ اس کے باوجود ہم کو بڑے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر فینانس کمیشن کی جانب سے مرکزی فنڈس میں اضافہ کیا جائے تو یہ بہتر ہوگا اور وزیراعظم نریندر مودی کے نظریہ کی بھی تکمیل کی راہ ہموار ہوگی۔ ہندوستان کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالرتک پہچانے کیلئے جتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وہ تلنگانہ کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکے گا جبکہ تلنگانہ کی ساتھ اشتراک و تعاون کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کومعاشی میدان میں دنیا کی تیسرملک بنانے کیلئے تلنگانہ ریاست بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ ریاست کو ایک ٹریلین اکانمی بنائیں گے ۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب فینانس کمیشن اس سلسلہ میں ہمارے مطالبات ہر ہمدردانہ گور کریں۔ جس سے نہ صرف قرضہ جات اور سود کی ادائیگی میں سہولت ہو گی بلکہ چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکہ، وزیر سریدھر بابو، اتم کمارریڈی، کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر، پی سرینواس ریڈی، حکومت کے مشیران کے کیشوراؤ، محمدعلی شبیر، چیف سکریٹری شانتی کماری و دیگرعہدیداران موجود تھے۔
مزید خبریں:
کانگریس پارٹی تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام. ڈی کے ارونا
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں ملک کی پانچویں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) کا افتتاح کیا
حیدرآباد مستقبل کا AI شہر ہوگا، جہاں AI کی نئی راہیں تلاش کی جائنگی. وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی
اخلاقی اقدار کے بغیر بہتر سماج کی تعمیر ممکن نہیں. ساجدہ بیگم، ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ
[…] مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈس کے شرح فیصد میں اضا… وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں ملک کی پانچویں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) کا افتتاح کیا حیڈرا (Hydra ) کے نام پر عوام سے رشوت لینے والے عہدیداروںکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی. وزیراعلیٰ ریونت ریڈی وقف بل پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران کی وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات، تحریری یاداشت حوالہ […]