Read Time:2 Minute, 0 Second
آج ہندوستان کا کوئی شہر حیدرآباد کی طرح اے ائی ٹیکنالوجی لیے تیار نہیں ہے۔اپنے شہر میں ہم نے نہ صرف مستقبل کی راہیں بنانے کیلئے اے ائی ہب بنایا ہے بلکہ اسے تخلیق بھی کیا۔اے آئی سے ہماری وابستگی آج کی نہیں ہے۔ہم نے پہلے ہی AI کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ہم نے پہلے ہی اپنے مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔
تلنگانہ اے آئی مشن ، ٹی-اےائی ایم کو NASSCOM کے ساتھ شرکت سے تلنگانہ میں اے آئی فریم ورک کو نافذ کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ہم جدت کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت اور سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ لانا جاری رکھیں گے۔آج تلنگانہ میں AI سربراہی اجلاس اس بات کا اعلان ہے کہ ہم AI کے لیے تیار ہیں۔ہم AI کے مستقبل کیلئے مثالیں قائم کرینگے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حیدرآباد میں منعقدہ عالمی AI سمٹ حیدرآباد کو عالمی AI ہب بنانے کیلئے پہلا قدم ہے.اس موقع پر انہوں نے تمام عالمی معروف ٹیک کمپنیوں سے فیوچر سٹی میں بنائے جانے والے AI ہب مین شراکت دار بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ مستقبل کے شہر میں آیا ہوں۔آئیے ہم سب اکٹھے ہوں اور ایک بہترین نئی تاریخ لکھیں۔
دو رازہ اس AI سمٹ کے پہلے دن آج مختلف افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ائی ٹی و صنعت وزیر ٹی سری دھر بابو، عوامی نمائندے، اعلیٰ عہدیدار، ٹیک سیکٹر کے مشہور شخصیت اور AI کے ماہرین موجود تھے.