0
0
Read Time:54 Second
اٹکور 21/دسمبر(سماجی خبریں): مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم ضلع نارائن پیٹ میں فوڈ فیسٹیول اور والدین و اساتذ ہ کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس فسٹیول میں اول دوم اور سوم جماعت کے طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء کی جانب سے 68 اسٹال لگائے گئے۔
صدر مدرس عبدالسلام کی صدارت میں والدین و اساتذہ کے اجلاس منعقد ہواجس میں والدین سے درخواست کی گئی کہ بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھیں اور گھر میں تیار کردہ تازہ اور تغذیہ بخش غذا فراہم کریں۔ ایک صحت مند جسم ہی صحتمند دماغ رکھتا ہے اور نامناسب غذا ہی بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے اور مناسب غذا بیماریوں سے بچاتی ہے۔
والدین و اساتذ کے اجلاس کے اختتام کے بعد اولیائے طلباء نے فوڈ فیسٹیول میں لگے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور طلباء کی ہمت افزائی کی۔
چیرمین عائشہ بیگم،سابقہ چیرمین وقاریونس، عبدالقالق، محمد انور اساتذاہ میر لیاقت اللہ حسینی،زرینہ بیگم،ظہور الدین،تسلیم بیگم، سویپرمحمد پاشاہ،طلباء، اولیائے طلباء اور اہلیان اوٹکور کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔
About Post Author
samajikhabren
As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news.
if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]