اٹکور میں ارکان کے اجلاس سے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر کا خطاب
اوٹکور۔ 22دسمبر(سماجی خبریں)دشمنان اسلام اللہ کے دین کو اپنی منہ کی پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں مگر یہ اسلام کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے امیر حلقہ ڈاکٹرخالد مبشر الظفرنے کیا۔
جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے جامع مسجد پنچ اوٹکور میں منعقدہ ایک اجتماع عام جس کا عنوان ملک کی ، موجودہ صورتحال میں مسلمان کیا کریں، رکھا گیا تھا اس موقع پر جماعت اسلامی تلنگانہ کے امیرڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام کی تاریخ رہی ہے اسلام کو جتنی شدت کے ساتھ دبانے کی کوشش کی گئی ہے اسلام اتنی ہی تیزی کے ساتھ ابھرا اور پھیلا ہے۔
اس وقت ملک میں مسلمان کو چھوٹے پروپگنڈوں کے ذریعہ پریشان کیا جا رہا ہے اس سے مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے ان کے پاس خدا کا کلام قران مجید موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے مسلمان قرآن مجید کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو اس کے مطابق گزاریں.
انہوں نے کہا کہ یہ حالات امت مسلمہ کے لیے نئے نہیں ہیں اس طرح کے حالات سے امت مسلمہ نے ہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا امت مسلمہ کے نوجوانوں کو مسلمانوں کے مسائل کے لیے بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور اسلام پہ ہونے والے چھوٹے پروپگنڈا کا علمی طور پر جواب دینے کی ضرورت ہے اور دعوتی کام کے ذریعے برادران وطن السلام کی تعلیمات سے کو واقفیت دلانے کی ضرورت ہے۔
آج مسلم نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت خدا بیزار اور فحاشی کے کاموں میں مبتلائے کیا جا رہا ہے .مسلم نوجوانوں کو اس طرح کے فتنوں سے اپنے آپ کو اور دوسرے نوجوانوں کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس اجتماع کا آغاز عبدالحد سہیل کی تلاوت قران سے ہوا افتتاحی کلمات فصیح اللہ ایچ آر ڈی ڈائریکٹر نے ادا کیے۔عبدالرشید نے نظامت کی ذمہ داری ادا کی ۔
اس موقع پر منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور عبدالقیوم ندوی پیش امام جامعہ مسجد پنچ اوٹکور عباد الرحمن صدر جامعہ مسجد پنچ محمد ابراہیم شاہ بھائی صدر مکہ مسجد حافظ افتخار پیش امام مکہ مسجد کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔