17/04/2025

حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب

0 0
Read Time:3 Minute, 47 Second

شہزادہ مفخم جاہ بہادر کی شرکت،حیدرآباد کے شاندار ماضی کی یادیں تازہ کیں،چار سو سے زائد مہمانوں کی شرکت

برمنگھم (یوکے) میں مقیم حیدرآبادیوں نے عیدملاپ تقریب کی شاندار طریقہ سے میزبانی کی۔ اس پراثرتقریب عید الفطر میں برطانیہ کے کئی شہروں سے چار سو سے زیادہ مہمان جمع ہوئے۔ حیدرآباد دکن کمیونٹی ایسوسی ایشن (HDCA) کی طرف سے دکن ایلومنی ایسوسی ایشن آف یورپ (DAAE) کے تعاون واشتراک سے یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب عالمی حیدرآبادی کمیونٹی کی متحرک ثقافت، اتحاد اور ورثے کی عکاسی کررہی تھی۔یہ پر اثرتقریب ایچ ڈی سی اے کے چیئرمین ڈاکٹر جعفر قریشی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدخان، آرگنائزنگ چیئرپرسن نے بہترین انداز میں پروگرام کی کاروائی کو چلایا۔اس سال کے پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت معززو محترم شہزادہ مفخم جاہ بہادر کی موجودگی تھی۔ جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر ا س تقریب میں شرکت کی اورحیدرآباد کے شاندار ماضی کی یادیں تازہ کیں اور اس کمیونٹی تقریب میں شرکت پر اپنی خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر محمد شجاعت علی،جناب محمد کلیم اور جناب احمد محی الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس تقریب کی خوبصورت شام کا آغاز برادر محمد اور برادر سلیمان ایس آر کے کی سورہ البقرہ کی منتخب آیات کی روح پرور قرأت سے ہوا۔ بچوں (عمر، مریم، ایان، ایمان، صفوان، عمارہ، اریب، مہوش، سعدیہ، عائزہ، عائشہ، کشف اور موسیٰ)نے اسماء الحسنی کی بہترین پیشکش کے زریعہ حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس خوبصورت پیشکش کو مبین فاطمہ خان نے ڈیزائن کیا تھا۔مزاح اور پرانی یادوں کو شامل کرتے ہوئے سیدہ اسرا نے ”تقریباًحیدرآبادی” مکالمہ پیش کیا۔تقریب میں عالمی حالات بالخصوص فلسطین کے حالات پر تشویش اور خدشات کا اظہار کیا گیا۔

الخیر فاؤنڈیشن جو کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ خیراتی ادارہ ہے کے نمائندوں نے غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا اور مرحوم جناب سید مزمل حسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا اس سال کے ابتدامیں انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر انس محی الدین نے رقت انگیز دعا کی اوردنیا بھر کے تمام مصائب کا شکار لوگوں کو یاد کیا گیا اور سب کے لیے امن اور رحمت کی دعا کی۔ڈاکٹر جنید ناصری اور جناب سید نظام الدین حسینی نے HDCA اور DAAE کے اسٹیئرنگ اراکین کا تعارف کرایا۔

HDCA اسٹیئرنگ کمیٹی میں ڈاکٹر جعفر قریشی،جناب محمد عبدالکلیم، جناب احمد محی الدین، جناب عرفان احمد، ڈاکٹر جنید ناصری، جناب سید نظام الدین حسینی، ڈاکٹر شجاعت علی،جناب سیف الرحمان خان،اورپروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدخان شامل ہیں۔ جبکہ DAAE کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر عبدالرحمن، پروفیسر ڈاکٹر فاروق خان، ڈاکٹر جنید ناصری، ڈاکٹر ایم اے مقسط، ڈاکٹر سلماز، ڈاکٹر واصف صدیقی، ڈاکٹر عادل صدیقی،ڈاکٹر فرحان سید، ڈاکٹر عامر خان، ڈاکٹر مصباح الرحمان، ڈاکٹر ناظمہ ولی اللہ اور ڈاکٹر عمیر خان شامل ہیں۔حیدرآبادی نژاد معروف اسلامی اسکالر مولانا عبدالہادی اور مولانا حفیظ اللہ نے عید الفطر کافکر انگیزپیغام دیا۔ انہوں نے سامعین کو ان کی تاریخ اور عظیم ورثہ کی یاد دلائی اوراسلامی تہذیب وثقافت کو فروغ دینے میں نظام کی کاوشوں کو یاد کیا اور پروفیسر حمید اللہ اور محمد مرماڈیوک پکتھل کے قرآن کے پہلے انگریزی ترجمے کے نمایاں کاموں کو سراہا۔

ڈاکٹر جعفر قریشی نے باضابطہ طور پر پرنس مفخم جاہ بہادر کا تعارف کرایا۔پرنس مفخم جاہ بہادرنے حیدرآباد کی اپنی دلکش یادیں شیئر کیں ور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات میں شرکت کے اپنے ارادے کو ظاہر کیا۔نماز مغرب کی امامت شیخ ریاض پٹیل نے کی۔ مہمانوں کے لئے حیدرآبادی روایتی پکوان کے ساتھ لذیذحیدرآبادی دعوت کا اہتمام کیا گیاتھا۔تقریب کے دوران بچوں کی پرجوش سرگرمیوں نے خاندانی دوستانہ ماحول میں رنگ اور خوشی کا اضافہ کیا۔شام کا اختتام جناب سیف الرحمان خان کی طرف سے پیش کئے گئے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔

جس میں HDCA اور DAAE کے تمام اراکین بالخصوص جناب عاصم ایچ صدیقی،جناب خالد میر محمد،ڈاکٹر انس محی الدین، جناب سعد بازوبیرکے علاوہ بہت سی ماؤں اور بہنوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جن کی پس پردہ کوششوں نے تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ساتھ ہی تقریب کے اسپانسرز الخیر فاؤنڈیشن، SRK ٹرینڈز، SRK جیولز،ایکسپرٹ انرجی سولیوشنس، امانہ اکاؤنٹنگ فرم،داسائکاٹریک سولیوشنس، YPS کورئیر اور کارگو خدما ت اورجی جی ایس یوٹیلیٹیزکا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔یہ خوبصورت شام صرف عید کا جشن ہی نہیں بلکہ حیدرآبادی تشخص،تہذیب اور روایات کی بہترین اعکاسی کر رہی تھی۔

ajax-loader-2x حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on samajikhabren@gmail.com
happy حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Happy
0 %
sad حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Sad
0 %
excited حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Excited
100 %
sleepy حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Sleepy
0 %
angry حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Angry
0 %
surprise حیدرآباد دکن کمیونٹی HDCA اور دکن ایلومنی DAEE ایسوسی ایشنس آف یورپ کے زیر اہتمام برمنگھم (یوکے) میں عید ملاپ تقریب
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے