11/04/2025

اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ

0 0
Read Time:2 Minute, 34 Second

شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،چندرائن گٹہ کی جانب سے بابا نگر میں جلسہ استقبال رمضان المبارک کاانعقاد

شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،چندرائن گٹہ کی جانب سے ریڈون فنکشن ہال پھول باغ، بابا نگر میں جلسہ استقبال رمضان المبارک برائے خواتین کاانعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پراپنے صدارتی خطاب میں محترمہ امتہ السلام صالحہ صاحبہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت اخلاق حسنہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ایسے اخلاق جو قرآن مجید ہمیں سکھاتا ہے اور جس کی نبی کریمﷺ نے ہمیں تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اس و قت بڑی خرابیوں کی لپیٹ میں ہے۔معاشرہ میں اللہ کی نافرمانیاں عام ہوتی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اہل ایمان کے لیے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ اس ماہ مبا رک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں۔ڈاکٹر رفعت سیما صاحبہ ڈائرکٹر مکارم الاخلاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم تنظیموں اور اداروں کو اس وقت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس وقت ملت اسلامیہ کو جتنے چیلنجز ہیں ان کے مقابلے کیلئے ہمیں ملی اتحاد کوپروان چڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان نیکیوں کا موسم بہا ر ہے جس میں اللہ تعالیٰ عبادت وریا ضت اور ہر نوع کی نیکی اور بھلائی کا اجر پہلے کی نسبت کئی گناہ بڑھا کر عطا کرتا ہے۔ ا س لیے مومن مسلم اپنے رب کی رضا اور خوشنودی میں پہلے سے زیادہ مستعد اور آمادہ و پابند عمل خیر ہو جا تا ہے۔

محترمہ سمیہ امتہ الرزاق، ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، چند ر ائن گٹہ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار رہا ہے کہ رمضان کی آمد سے پہلے آپؐ لوگوں کو اس ماہ کی عظمت و فضیلت سے متعلق بتایا کرتے تھے۔آج کے اس جلسہ استقبال رمضان کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ اس مبارک مہینے کا شایان شا ن اس کا استقبال کریں اور اس کے مطالبات پورے کریں جس کا وہ حقدار ہے۔

اراکین جماعت اسلامی ہند،چندرائن گٹہ نے ایک پیانل ڈسکشن پیش کیا۔جس میں روزہ، زکوۃ،صدقہ فطر، شب قدر،رمضان کی برکات’ رمضان اور قرآن کا تعلق اور رمضان اور خواتین کو درپیش مسائل کو بہت ہی آسان اور سہل انداز میں سمجھایاگیا۔ پینل ڈسکشن کی ماڈیٹر کے فرائض ام عماّرہ صاحبہ (ناظمہ بابا نگر) نے انجام دیئے۔جبکہ محترمہ شیما سعدیہ (معاون ناظمہ گلشن اقبال کالونی)،محترمہ عائشہ نسرین (معاون ناظمہ چندرائن گٹہ)،محترمہ بی بی مریم،محترمہ افشاں جبین اور محترمہ امّ حبیبہ حمیرا(اراکین جماعت بابا نگر) پینل ڈسکشن کے شر کا ء میں شامل تھے۔

محترمہ آسیہ فردوس (رکن جماعت گلشن اقبال کالونی)کی تلاوت کلام پاک و ترجمانی سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ منیبہ صاحبہ نے ترانہ پیش کیا۔نجمہ صاحبہ (رکن جماعت بابا نگر) نے پروگرام کی کاروائی چلائی اور محترمہ سعیدہ باجی (معاون ناظمہ چندرائن گٹہ)نے اختتامی کلمات کے ساتھ اظہار تشکر پیش کیا۔صدر جلسہ کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

ajax-loader-2x اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on samajikhabren@gmail.com
happy اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Happy
0 %
sad اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Sad
0 %
excited اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Excited
0 %
sleepy اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Sleepy
0 %
angry اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Angry
0 %
surprise اہل ایمان، ماہ رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ابھی سے خالص نیت اور پختہ ارادہ کر لیں.محترمہ امتہ السلام صالحہ
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے