23/12/2024

اے پی سی آر تلنگانہ کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر سمینار

0 0
Read Time:1 Minute, 25 Second

13 ڈسمبر بروزجمعہ مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں منعقدہ سمینارمیں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

حیدرآباد 12 ڈسمبر(پریس نوٹ): ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR)  اے پی سی آر تلنگانہ چیاپپٹرکے زیر اہتمام”  جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف” کے عنوان پر 13 ڈسمبر 2024،بروزجمعہ بوقت شام ساڑھے چھ بجے بمقام نہرو آڈیٹوریم،مدینہ ایجوکیشن سنٹر،روبرو باغ عامہ، نامپلی روڈ، حیدرآباد، تلنگانہ پر خصوصی پروگرام سماجی جہد کارندیم خان اور صحافی محمدزبیر(فیاکٹ چیکر) کے کیس میں انصاف اور شفافیت کے عوامی مطالبہ، اتحاد اور احتساب کے عمل کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اس سمینار کومعزز مقررین مسٹر رگھوناتھ سینئر وکیل وسابق صدر ہائی کورٹ تلنگانہ ایڈوکیٹ اسوسی ایشن۔ ریٹائرڈ جسٹس ہائی کورٹ و ٹی پی پی فاونڈر مسٹر بی چندر کمار۔ جیکب موڈی،ریٹائرڈ جج اے پی جوڈیشیری۔ڈاکٹر گالی ونود کمار،سابق ڈین، فیکلٹی آف لاء، عثمانیہ وتلنگانہ یونیورسٹی، سابق ڈائریکٹر ایس سی/ایس ٹی سیل اینڈپرنسپل پی جی کالج آف لاء، عثمانیہ یونیورسٹی۔جناب محمد عبدالعزیز،صدر ایم پی جے تلنگانہ۔محترمہ پدمجا شا، ریٹائرڈ پروفیسرعثمانیہ یونیورسٹی۔ہائی کورٹ تلنگانہ کے سینئروکلاء جناب میر مسعود خان‘ جناب شیخ سیف اللہ،جناب مظفر اللہ خان، ایڈوکیٹ افسر جہاں تلنگانہ ہائی کورٹ۔محترمہ ماریہ عارف الدین ڈائرکٹر مدینہ ایجوکیشن و نائب ریاستی سربراہ تلنگانہ اکیڈمیاورٹیکل ودیگر اصحاب مخاطب کریں گے۔

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ اور سب کے لیے انصاف کو یقینی بنانے میں ہمارا ساتھ دیں اور کثیر تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 6302610057پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

ajax-loader-2x اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Happy
0 %
sad اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Sad
0 %
excited اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Excited
0 %
sleepy اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Sleepy
0 %
angry اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Angry
0 %
surprise اے پی سی آر تلنگانہ  کی جانب سے جمہوریت کی حفاظت، شہری حقوق، آزادی اور انصاف کے عنوان پر  سمینار
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے