23/12/2024

عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ

0 0
Read Time:2 Minute, 4 Second

معاون امیر حلقہ تلنگانہ محمد اظہر الدین، ڈاکٹر حبیب،محترمہ خدیجہ مہوین، انتصار احمد و دیگر کی شرکت

حیدرآباد 7ڈسمبر(سماجی خبریں):یوم عالمی معذورین (International Day of Persons with Disabilities) کے ضمن میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کے تحت چلائے جانے والے ادارے آئیڈیل انفارمیشن سینٹر فار ڈسیبلڈ،اعظم پورہ حیدرآباد کے زیر اہتمام آئی آئی سی ڈی حیدرآباد پر خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز نابینا طلباء کی جانب سے سورہ رحمن کا بریل رسم الخط کے ذریعے تلاوت سے ہو۔ قوت سماعت سے محروم طلبہ کے لیے ان آیات کا ترجمہ اشاروں کی زبان میں خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ذہنی طور پر معذور طلباء نے مرحبا،خوش آمدید ترانہ گروپ پرفارمنس کے ساتھ پیش کرتے ہوئے سامعین کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ معذورین کا عالمی دن ہر سال ماہ ڈسمبر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد معذور افراد کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی تعلیمی،معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنا اور سماج کے دیگر افراد کو ان خصوصی صلاحیت کے حامل افراد کی مدد و تعاون کے لیے آگاہی وہ شعور پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر جناب محمد اظہر الدین،معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کہا کہ معذور افراد کی تربیت،کوشش اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے سماج میں انہیں مساوی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد مبشر احمد، صدر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد نے کہا کہ معذور افراد سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تعصب اور امتیاز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء کے متاثر کن مظاہرے نے سامعین کو اشکبار کر دیا۔

اس موقع پر کمپیوٹر میں آفس آٹومیشن کورس مکمل کرنے پر طلباء کو اسنادات و انعامات سے بھی نوازا گیا۔ سیکرٹری ادارہ جناب ایس ایم نوید الرحمن نے خیر مقدمی خطاب کیا اور ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ والدین،سرپرستوں اور اولیاء طلباء نے ادارے کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی انتھک کوششوں کی وجہہ سے ان بچوں کی زندگیوں پر مثبت اثرہورہاہے۔

تلگو اسلامک پبلکیشنز حیدرآباد کے ڈائریکٹر جناب سلیم احمد خان، ڈاکٹر حبیب، محترمہ خدیجہ مہوین سیکرٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ا و دیگر معززین نے پروگرام میں شرکت کی۔ جناب انتصار احمد،سابق این آر آئی کی جانب سے ظہرانے کا طلباء و معزز مہمانوں کے لیے اہتمام کیا گیا تھا۔

ajax-loader-2x عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Happy
0 %
sad عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Sad
0 %
excited عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Excited
0 %
sleepy عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Sleepy
0 %
angry عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Angry
0 %
surprise عالمی یوم معذورین کے موقع پر آئی آئی سی ڈی حیدرآباد کے خصوصی پروگرام سے طلباء کا متاثر کن مظاہرہ
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے