پولیس کی ہراسانی سے دلبرداشتہ مسلم شخص نے کی خودکشی
1
1
Read Time:1 Minute, 12 Second
حیدرآباد 7ستمبر(سماجی خبریں): یاقوتپورہ کےے ایس آر ٹی کالونی سے تعلق رکھنے والے محمد یونس نے پولیس کی ہراسانی سے پریشان ہوکر آج صبح اپنے گھر پر پھانسی لگالی. تفصیلات کے بموجب چار ماہ قبل محمد یونس کا بھانجہ لڑکی کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا.اس واقع کے خلاف لڑکی کے افراد خاندان نےرین بزار پولیس اسٹیشن میں محمد یونس اور ان کے بھائیوں کے خلاف کیس کیا ہوا تھا.جس کے سلسلہ میں پولیس بار بار انہیں تفتیش کے نام پر ہراسان کرنے لگی تھی. خودکشی سے قبل محمد یونس نے اپنے ویڈیو پیغام میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والی ہراسانی کا تذکیرہ کرتے ہوئے اپنی لا علمی اور بیچارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپ کی ہیبت سے میں دوکان کو بھی نہیں جا پا رہا. گھر والوں کا خیال رکھنے اور بچی کی ذمہ داری لینے کی اپیل کی ، جزباتی انداز میں رکن اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ انہیں انصاف دلائیں، اور ا فراد خاندان کا خیال رکھنے اور بچی کی فیس کے مطالق بھی کہا۔ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کو جب اسکی اطلاع ملنے پر وہ یونس کے گھر جاکر تفصیلات حاصل کیں اور پولیس ہراسانی کے خلاف اپنی مکمل مدد کا تعقن دیا۔ مرحوم یونس کا ویڈیوپیغام دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں.
As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news.
if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]