وقف ترمیمی بل پر عوام کی رائے لینے جے پی سی کا قیام. ڈی کے ارونا
نروا 10ستمبر(سماجی خبریں): تلنگانہ کی ترقی ڈبل انجن سرکار کے قیام سے ہی ممکن ہے. کانگریس انتخابات میں دو لاکھ قرض معافی کاا علان کیا پر اس کی حقیقت یہ ہے کہ اس سے صرف چالیس فیصد کان بھی استفادہ حاصل نہیں کر سکے ہیں. رعیتو بندو کا کوئی پتہ نہیں جبکہ کسان آج بارش سے پریشان ہیں. نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ، مہالکشمی کے تحت خواتین کے کھاتوں میں پیسہ دینے کی بات سب جھوٹ کا پلندا ہے. بی آر ایس کی خاندانی حکومت سے پریشان ہوکر تلنگانہ عوام نے کانگریس کو ووٹ دیا پر وہ بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں. جبکہ مرکز کی مودی اور این ڈی اے حکومت نے بلا تفریق تلنگانہ کو بجٹ فراہم کیا ہے. ان خیالات کا اظہار کرن پارلیمنٹ محبوب نگر محترمہ ڈی کے ارونا نے نارائن پیٹ ضلع کے نروا منڈل میں بی جے پی رکنیت مہم کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا. اس موقع پر ان کے ہمراہ شابق ایم ایل سی رامچندر راؤ کے علاوہ ضلع قائدین کی کثیر تعدعد موجود تھی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رکنیت سازی مہم کے ذریعہ ہمیں اس بات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کہ تلنگانہ کے گاؤں میں بی جے پی کا وجود نہیں ہے. اس کیلئے ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.
وقٍف ترمیمی بل پر ڈی کے ارونا کا بیان.
وقف ترمیمی بل پر عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعہ حکومت قبرستانوں اور وقف کی ارضیات کو چھین لینا چاہتی ہے. جبکہ حکومت اس بل میں ترمیم کے ذریعہ خواتین اور غریب مسلمانوں کیلئے ترمیم کر رہی ہے. اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بل پر غور کرنے کیلئے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے. جس نے 15ستمبر تک عوام کو اپنی رائے بھیجنے کو کہا ہے.
مزید خبریں:
نارائن پیٹ مجلس اتحاد المسلمین اور لائینس کلب کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو مفت فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد.
اپک پلی سے کوئل کنڈہ ڈبل لین بی ٹی روڈ کو مکمل کیا جائے۔ سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن۔
اوٹکور میں ڈی ایس پی این لنگیانے گنیش شوبھایاترا کے انتظامات کا معائنہ کیا.
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں ملک کی پانچویں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) کا افتتاح کیا.