Read Time:2 Minute, 22 Second
تلنگانہ حکومت کی جانب سے چییوتا اسکیم کے تحت بافندگان کو 290 کروڈ روپئے کا چیک حوالہ.
حیدرآباد 9ستمبر(سماجی خبریں): سماج میں جس قدر کسانوں کی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت بنکروں کی بھی ہے. تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں سماج کے ہر طبقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پر، تلنگانہ تحریک کے بانی کنڈا لکشمن باپوجی جنہوںنے تلنگانہ تحریک کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا ،نو تعمیر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) کو کنڈا لکشمن باپوجی کا نام دیا جائیگا. ان خیلات کا اظہار وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائنڈلوم ائنڈ ٹکسٹائیل وزیر تملا ناگیشور راؤ ، شیلاجہ رامیا پرنسپل سیکریٹری، ماجد حسینرکن اسمبلی نامپلی، کے علاوہ عوامی قائدین، اور ہائنڈلوم اسوسیشن کے قائدین موجود تھے.
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خطاب
- تلنگانہ حکومت ریاست میں سیلف ہیلپ گروپ کے تحت کام کرنے والی 63لاکھ خواتین میں سالانہ بہترین ڈیزائن کی دو ساڑیاں فراہم کرئیگی.اس طرح حکومت کی جانب سے ایک سال میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ ساڈیوں کا آڈر دیا جائیگا
- اس موقع پر سابقہ حکومت کی جانب سے بنکروں کے بقایاجات اور چییوتا اسکیم کے تحت کل 335 کروڈ روپئے جاری کئے گئے
- 30 کروڈ روپئے سے بنکروں کے قرض کو معاف کیا جائیگا
- یونیورسٹی کے قیام کیلئے راست طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست کی گئی.تاکہ ریاست کے طلباء کو داخلوں کیلئے دیگر ریاستوں کو جانا نہ پڑھے اور کامیاب نمائندگی کے ذریعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی( IIHT) میں تعلیمی سال کا آغاز عمل میں لایا جا رہا ہے.
- ریاست کے طلباء کو پریشانی نہ ہو ساتھ ہی طلباء کا تعلیمی سال برباد نہ ہو اس کیلئے ابتدائی طور پر تلگو یونیورسٹی میں ابتدائی شروعات کی گئی ہے.
- جبکہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے 60ایکڑ زمین اوردو تا تین سو کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے. طلباء کیلئے اسکالرشپس اور قیام کیلئے اسٹے فنڈ 2500 دیا جائیگا.
چیف سیکریٹری تلنگانہ حکومت محترمہ شانتی کمار کا خطاب
- سابقہ دس سالوں سے تلنگانہ عوام کی دیرینہ خواب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہائنڈلوم ٹکنالوجی آج پورا ہوا.
- ریاست میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی کا اولین 5 میں شامل ہوگی.
- تین سالہ کورس میں ڈیزائنگ، ڈائینگ، پرنٹنگ، ووینگ میں مہارت سے طلبا بین الاقوامی مارکٹ کا مقابلہ کر سکیں گے.
- یونیورسٹی کے قیام کے ذریعہ گدوال، نارائن پیٹ ، محبوب نگر، پوچم پلی، سدی پیٹ، مہادیوپور، ورنگل کے آرٹس کو فروغ دیا جائیگا.
- ہائنڈ لوم کے ساتھ پور لوم صنعت کو بھی فروغ دیا جائیگا.
مزید مطالعہ کریں:
اوٹکور میں ڈی ایس پی این لنگیانے گنیش شوبھایاترا کے انتظامات کا معائنہ کیا
حیدرآباد مستقبل کا AI شہر ہوگا، جہاں AI کی نئی راہیں تلاش کی جائینگی. وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی