سقوط حیدرآباد سردار پٹیل کی کوششوں کا نتیجہ، 17 ستمبر کو تلنگانہ عوامی حکمرانی کے طور پر ہمیشہ یاد کیا گائیگا. ایس پی داکٹر وینیت
نارائن پیٹ، 17 ستمبر:(سماجی خبریں): تلنگانہ عوامی حکمرانی دن 2026 کے موقع پر ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت آئی پی ایس نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشل اس پی ایم ڈی ریاض الحق صاحب و دیگر افسران موجود تھے. اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر وینیت نے پولیس افسران اور ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد ریاست کا ہندوستانی یونین میں انضمام عمل میں آیا، جس کے نتیجے میں خطے کے عوام کو آزادی حاصل ہوئی۔
ایس پی ڈاکٹر وینیت نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کی بیشتر ریاستیں ہندوستانی یونین میں شامل ہوگئیں، تاہم نظام حیدرآباد کی جانب سے انضمام سے گریز اور اس دور میں قاسم رضوی کی قیادت میں عوام پر ہونے والے مظالم کے باعث نظام حکومت کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوا۔ چاکلی ایلاّمّا اور کومرم بھیم جیسے مجاہدین نے بھی ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کی۔
سقوط حیدرآباد میں سردار پٹیل کا اہم کردار

اپنے خطاب میں انہوںنے اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کی جانب سے سقوط حیدرآباد کے فیصلہ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اُس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی کوششوں سے جنرل چودھری کی قیادت میں فوجی کارروائی کی گئی اور حیدرآباد ریاست کو ہندوستانی یونین میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا اہم کردار رہا۔
ایس پی نےمزید کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ نئی نسل کو بھی تاریخ سے واقف کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے ضلع پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ مزید بہتر انداز میں خدمات انجام دیتے ہوئے ضلع پولیس کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر انہوں نے عوام، پولیس افسران اور ملازمین کو تلنگانہ عوامی حکمرانی دن کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق، ڈی ایس پیز این لنگیا اور مہیش، سی آئی شیوشنکر، آر آئی وجئے بھاسکر، ایس آئیز بھاگیہ لکشمی ریڈی، نریش اور پروشوتّم، آر ایس آئیز شیوشنکر، شویتا اور شریشا کے علاوہ آرمڈ ریزرو پولیس اہلکار، ڈی پی او اور ایس بی اسٹاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

