چالس لاکھ پچاس ہزار کی لاگت سے اسکول بلڈنگ کی تعمیر
مکتھل8ستمبر(سماجی خبریں): رکن اسمبلی مکتھل واکیٹی سری ہر ی آج گورنمنٹ ہائی اسکول امرچنتا میں نئی عمارت کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھا. چالیس لاکھ پچاس ہزار روپئے کی لاکت سے اسکول کی نئی عمارت کا قیام عمل میںلایا جائیگا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں جہاں اسکولوں کی عمارت کی تعمیر ہو یا پھر اہکپاشی کا کام ہو حلقہ اسمبلی کیلئے تیس تا چالیس لاکھ کا بجٹ ہوا کرتا تھا . آج فی حلقہ اسمبلی کیلئے 16 کروڑ روپئے بجٹ فرہم کیا جا رہا ہے.
سی پی ائی کی بس سروس میں اضافی کی مانگ
اس موقع پر سی پی ائی ایم ایل کی جانب سے رکن اسمبلی مکتھل واکیٹی سری ہری سے مطالبہ کیا کہ وہ امرچنتا کیلئے بس سروس میں اضافہ کو یقینی بنائیں. جبکہ موجودہ وقت میں عوام کو بس کیلئے طویل انتظا ر کرنا پڑھتا ہے. اس کیلئے ان کی جانب سے ڈیپو مینجر سے کئی بار نمائندگی کی جا چکی ہے جس پر ڈپومینجر نے انہیں رکن اسمبلی سے بات کرنے کو کہا ہے. اس پر رکن اسمبلی نے بتایا کہ امرچنتا کیلئے بس سروس میں اضافہ کیلئے کئی اقدامات کئے جا چکے ہیں، موجودہ وقت میں ونپرتی تا مکتھل ویا امرچنتا بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے، ، مستقبل میں ہماری کوشش ہے کہ اسکولس کے اوقات کے علاوہ عوام کی سہولت کیلئے فی گھنٹہ بس سروس کو یقینی بنایا جائے.
سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ کی منظوری
اس موقع پر رکن اسمبلی نے بتایا کہ منڈل سطح پر سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں. جلد سڑکوںکی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا.
مزید پڑھیں:
واکٹی سری ہری سیوا سمیتی کے زیر اہتمام بی سی اقامتی اسکول کو 20 فیانوں کا عطیہ
آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو رکن اسمبلی مکتھل واکیٹی سری ہری کا خراج