مکتھل 18/دسمبر (سماجی نیوز) مکتھل ٹاؤن میں آج تلنگانہ اسٹیٹ بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے تارک راما راٶ کی اپیل اور سابقہ رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کی ہدایت پر مستقر مکتھل میں ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے لگچرلا میں غریب قبائلی اور دلت کسانوں کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمات درج کرکے ان کے خلاف تھرڈ ڈگری استعمال کے خلاف آج بی آر ایس پارٹی قاٸدین نے احتجاج منظم کرت ہوئے کانگریس حکومت سے کسانوں کے خلاف درج غیر قانونی مقدمات واپس لینے اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیاآج مکتھل امبیڈکر چوراستہ پر امبیڈکر کے مجسمہ کو یادواشت پیش کی.
اس موقع پر مکتھل بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین سرینواس گپتا، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین پی نرسمہا گوڈ، کے راجیش گوڑ، مکتھل منڈل بی آر ایس پارٹی کے صدر اے۔ مہیپال ریڈی، مکتھل بی آر ایس پارٹی ٹاؤن کے صدر جے چناہنمنتھو، بی آر ایس پارٹی قائدین راجولہ آشیریڈی، میونسپلٹی کونسلرس ایروکلی موگولپا، جگگلی رامولو، بی آر ایس قائدین سومبھوپال گوڑ، نرنجن گوڑ، سدھاکر ریڈی، ایم ڈی منن، نرسمہلو، ڈنڈولا، ناڈولہ، جوڑا۔ ،بندری آنند چٹیالہ اوماشنکر گوڑ، منان محمد صادق بھاسکر کے جہانگیر کروا انجپا، ونود، پی نرسملو، اور دیگر نے شرکت کی۔