احمدآباد کے جلسہ عام سے نریندر مودی کا اپوزیشن پر پُرزور حملہ
احمدآباد16ستمبر(ایجنسی):ہندوستان پرجب اعتماد بڑھتا ہے تو ہماری برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک میں زیادہ سرمایہ کاری آتی ہے.ہندوستان پرجب اعتماد بڑھتا ہے تو غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستان میں اپنا پیسہ لگاتے ہیں، وہ فیکٹریوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک طرف، ملک کا ہر شہری پوری دنیا میں ہندوستان کا برانڈ ایمبیسیڈر بننا چاہتا ہے اور اپنے ملک کو آگے لے جانے میں مصروف ہے تو دوسری طرف منفی ذہنیت کے لوگ ” ملک کے اتحاد اور سالمیت پر حملہ کر رہے ہیں”. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا.
اپنے خطاب میں انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ” اقتدار کے بھوکے یہ لالچی بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ مل کر کہہ رہے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو واپس لائیں گے یا پھر جموں و کشمیر میں دو آئین اور دو قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنا چاہتے ہیں”.ایسے لوگ ہندوستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ گجرات کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس لیے گجرات کو ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ ان پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ ترقی کی راہ پر گامزن ہندوستان ایسی طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان کے پاس اب ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے، ہمیں ہندوستان کی ترقی کو بڑھانا ہے اور ہر ہندوستانی کو عزت کی زندگی دینا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس میں بھی گجرات سب سے آگے ہے.
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ دور ملک کے لیے سنہرا دور ہے۔"اگلے 25 سالوں میں، ہمیں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اس مقصد میں گجرات اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔ گجرات، آج مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے۔ یہ ملک کی سب سے اچھی طرح سے جڑی ہوئی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ وہ دن دور نہیں جب گجرات پہلا میڈ ان انڈیا ٹرانسپورٹ طیارہ C295 تحفے میں دے گا۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
تین روزہ "سیمی کون انڈیا 2024” سمٹ کا آج وزیراعظم افتتاح کریں گے۔
بھیڑ تشدد کرنے والوں کو بی جے پی کی کھلی چھوٹ۔راہول گاندھی
تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے : ملک معتصم خان ، نائب امیر جماعت اسلامی ہند
بنگال حکومت عصمت ریزی کرنے والوں کے لیے سزائے موت کو لازمی بنائے گی: ممتا بنرجی
[…] […]