نارائن پیٹ برانچ میں تقریبا 2000 ممبرز ہیں جس میں 400 سے زائد غیر مسلم برادران وطن بھی شامل ہیں نارائن پیٹ میں سیوا میاکس کا آغاز ہوئے 5 سال سے زائد کا عرصہ ہوا اور الحمد للہ اس سوسائٹی کی جانب سے ماہانہ ایک کروڑ روپیہ تک غیر سودی قرض کی اجرائی عمل میں لائی جاتی ہے ، اور قرض کی ادائیگی آسان اقساط پر روز آنہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے . اس ادارہ کا قیام کا مقصد بلا سودی قرض کی فراہمی کے علاوہ لوگوں میں سیونگ کی عادت بھی ڈالنا ہے تاکہ یہ رقم وقت ضرورت کام آسکے ۔
اس موقع پر اڈیشنل ایس پی جناب ریاض الحق کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیا گیا اور شال پوشی کی گئی ،. ایڈیشنل ایس پی صاحب نے سیوا سوسائٹی اور جماعت اسلامی کی خدمات کی ستائش کی اور ان کاموں کو خوش آئند قرار دیا ، اس موقع پر صدر سوسائٹی جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی اور ارکان سوسائٹی جناب احمد خان ، جناب ارشد فیصل ، جناب ظہیر صوفی ، جناب حسن الدین پٹیل ، جنرل باڈی ممبر زجناب عبدالسلام عابد ، محمد اشرف کے علاوہ محمد عارف ، اور سیوا مینجر محبوب پاشاہ واسٹاف موجود تھے.