نارائن پیٹ10/ستمبر(منصف نیوز بیورو): احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے اور وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنائک نے مدور سرکاری ہاسپٹل کا دوراہ کرتے ہوئے کہا۔ آج صبح جلع کلکٹر نے نارائن پیٹ ضلع میں مددور ہیلت کیئر سنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے آوٹ پیشنٹ رجسٹر ، اسٹاف رجسٹر، اور دیگر شعبوں کے دستاویزات کا مشاہد کیا اور وہاں پر موجود ڈاکٹروں سے تفصیلات حاصل کی اور روزانہ آوٹ پیشنٹ کی تعداد اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس پر وہاں موجود ڈاکٹروں نے روازانہ کی تفصیلات سے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا۔ ساتھ ہی بتایا کہ حال ہی میں چار نئے ڈاکٹروں نے ہاسپٹل کو جوائین کیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں ان کی ذمہ داریا بتا دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وہاں موجود مریضوں کے کچھ رشتہ داروں نے کلکٹر سے الٹراساؤنڈ اسکیننگ مشین کو جو مکتھل ہاسپتل انتظامیہ نے یہاں سے منگوئی تھی کو واپس مدود ہاسپٹل لانے کی دوخواست کی جس پر ضلع کلکٹر نے مثبت میں جواب دیا۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈس کے شرح فیصد میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی
کانگریس پارٹی تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام. ڈی کے ارونا
نارائن پیٹ مجلس اتحاد المسلمین اور لائینس کلب کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو مفت فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
اپک پلی سے کوئل کنڈہ ڈبل لین بی ٹی روڈ کو مکمل کیا جائے۔ سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن.