گنیش چتورتی اور میلاد النبی کے پیش نظر ایس پی یوگیش گوتم کا سخت انتباہ
نارائن پیٹ 12 ستمبر(سماجی خبریں): گنیش چتورتی اور میلاد النبی کے پیش نظر ایس پی یوگیش گوتم نے خبر دار کیا کہ نارائن پیٹ ضلع میں نفرت انگیز تقاریر ، اشتعال انگیز بیانات اور ہتک آمیز اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی.
سوشل میڈیا سائیٹس فیس بک، واٹس آپ، انسٹاگرام، ایکس(ٹویٹر) پر سیاسی، مذہبی، ذات پات، اور علاقائی انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی. گنیش چتورتی اور میلاد النبی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا سائیٹس پر نظر رکھی جا رہی ہے. واٹس آپ پر اشتعال انگیز بیانات کو پوسٹ کرنے والے، اسکو فارورڈ کرنے والے کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی. واٹس آپ گروپ میں کسی قسم کی پوسٹ جس سے سماج میں انتشار پیدا ہوتا ہو ایسے گروپ ایڈمین کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی.
انہوں نے اس موقع پر عوام کو مشوراہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال سماج کی بھلائی کیلئے استعمال کریں، نہ کہ سماج میں انتشار پھیلانے کیلئے. پولیس انظامیہ اور سائبر ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24×7 سوشل میڈیا پر نظر رکھیں. اور امن میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے.
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مولانا مودودی علیہ الرحمہ کا موقف.
تین روزہ "سیمی کون انڈیا 2024” سمٹ کا آج وزیراعظم افتتاح کریں گے۔
ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنائک نے مددور سرکاری ہاسپٹل کا اچانک دوراہ
کانگریس پارٹی تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام. ڈی کے ارونا
مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈس کے شرح فیصد میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی