24/12/2024

دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.

0 0
Read Time:2 Minute, 32 Second

چوریوں کی روک تھام کیلئے علاقائی کمیٹیوں کو قائم کرنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور

نارائن پیٹ 3 اکتوبر( سماجی خبریں): ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں عوام کو مشورہ دیا ہے کہ دسہرہ کی چھٹیوں میں چھٹیاں منانے والے اور اپنے اپنے گاؤں جانے کے خواہشمند حضرات تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوراپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ تالابوں ، کنوؤں کے قریب نہ جائیں. تہوار کے پیشِ نظر پولیس کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں. ساتھ ہی عوام سے بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

دسہرہ تعطیلات میں چھٹیاں منانے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے لیئے ضروری ہدایات:

– شہر سے باہر جانے والے لوگ اپنی کالونیوں، گھروں، محلوں اور شاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔
– پڑوسیوں سےگھر پر نظر رکھنے کو کہا جائے ۔
– قیمتی اشیاء کو اسکوٹر کے ٹرنک اور کاروں میں نہیں رکھنا چاہئے۔
– کاروں کو گھر کے احاطے میں پارک کی جائیں نہ کہ سڑکوں پر۔
-الماری کی کنجی گھر میں نہ رکھیں بلکہ اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔
– گھر کومقفل کرنے کے بعد دروازے کا پردہ اس طرح لگا نا چاہیے کہ قفل نظر نہ آئے۔
– گھر کو مقفل کرکے تمام لائیٹس بند نہ رکھیں بلکہ احاطہ کی لائیٹس آن رکھیں۔
– آؤٹ ڈور گاڑیوں کے لیے ہینڈل لاک کے ساتھ وہیل لاک بھی نصب کیا جانا چاہیے۔ چوکیدار اور سی سی ٹی وی کیمروں کا بندوبست کیا جائے۔
– اگر آپ کے گھر میں سونے کے زیورات اور نقدی ہیں تو انہیں بینک لاکرز میں رکھنا محفوظ ہے۔ یا لمبے دنوں کے لیے دیہات جانے والے اپنے ساتھ قیمتی سامان لے جائیں۔
– سونے کے زیورات اور رقم کے ساتھ سفر کرتے وقت تھیلے کو قریب رکھنا چاہیے۔ بس میں بیگ ڈال کر نیچے اتریں گے تو چور چوری کر لیں گے۔
-مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں۔
– گھروں کو تالے لگائیں اور گاؤں جاتے وقت پڑوسیوں یا مقامی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
– جو لوگ دور دراز مقامات پر جا رہے ہیں وہ اپنے گھر کا پتہ اور فون نمبر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو بتائیں۔ اس کے ساتھ رجسٹر میں ان کی تفصیلات درج کی جائیں گی اور نقل مکانی کرنے والوں کے گھروں پر نگرانی کا انتظام کیا جائے گا۔
کالونیوں میں چوری کی روک تھام کے لیے رضاکارانہ کمیٹیاں بنائی جائیں۔ کمیٹی کے ارکان کو وقتاً فوقتاً پولس کے پاس دستیاب رہنا چاہئے اور 100 ڈائل کرکے یا نارائن پیٹ پولس کنٹرول روم نمبر 8712670399 پر کال کرکے مشکوک اور نئے افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنا چاہئے۔

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

نوجوانوں کو نشے کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شعور بیداری پروگرام
مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی. ملٹی زون 2 ای جی ،وی .ستیہ نارائنا (ائی پی ایس) کی پریس کانفرنس
نارائن پیٹ میں جھنڈوں کے نام پر اکثریتی طبقہ کی فرقہ پرستی

ajax-loader-2x دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Happy
0 %
sad دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Sad
0 %
excited دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Excited
0 %
sleepy دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Sleepy
0 %
angry دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Angry
0 %
surprise دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

3 thoughts on “دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے