23/12/2024

مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری

0 0
Read Time:1 Minute, 25 Second

پولیس کی جانب سے ستائش ، گنیش نمر جن کا پر امن اختتام



مکتھل 20/ ستمبر (سماجی خبریں) مکتھل مستقر ٹاؤن میں گنیش نمرجن  کا رات دیر گئے پر امن اختتام عمل میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پوری ریاست تلنگانہ میں سب سے تاخیر سے کئے جانے والے گنیش نمر جن جو 17 ستمبر کی شام میں منڈپوں سے اٹھا کر 18 ستمبر کی رات دیر گئے ڈھائی بجے شب کے بعد حیدر آباد روڈ پر واقع مکتھل تالاب میں گنیش نمر جن عمل میں آیا ریاست تلنگانہ کی تاریخ کا سب سے آخری اور سب  سے تاخیر سے کئے جا والا نمر جن ثابت ہوا جو پر امن طریقہ سے تکمیل کو پہنچا۔ جس کی نگرانی  ڈی ایس پی چندرا شیکھر نے کی۔ سماجی خبریں بیورو کو ملی اطلاعات کے مطابق 65 گنیش کی مورتیوں کو نصب کیا گیا تھا۔ مکتھل کے محلہ برہان گڈھ میں واقعہ مسجد نور کے پاس مسلم نوجوانوں نے مذہبی روداری اور انسانیت و بھائی چارگی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے جناب نعیم ہوٹل ، نورالدین اور عبد الرحمن ،محمد فیاض کی نگرانی میں گنیش جلوس میں شامل ہندو بھائیوں اور پولیس عہدیداروں کو مٹھائیوں کے ذریعہ ضیافت کی اور پانی کے بوتل تقسیم کئے ۔ اس کیمپ پر مسٹر بو یا روی کمار مسٹر مدھو سیدن ریڈی، سب انسپکٹر پولیس مانگنورمسٹر اشوک بابو، اے ایس آئی مسٹر قتال آباد محمد فیاض ، نصیر الدین و دیگر محلہ کے نوجوان شامل تھے جبکہ محمد زاہد ویلڈر کی جانب سے بھی مختلف گنیش منڈیوں کے جلوسیوں میں پانی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مسلم نو جوانوں کی جانب سے اس طرح کے بھائی چارگی اور انسانیت نوازی پر محکمہ پولیس نے ان کی زبر دست ستائش کی۔

ajax-loader-2x مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Happy
0 %
sad مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Sad
0 %
excited مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Excited
0 %
sleepy مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Sleepy
0 %
angry مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Angry
0 %
surprise مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

2 thoughts on “مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری

  1. […] 2 ای جی ،وی .ستیہ نارائنا (ائی پی ایس) کی پریس کانفرنس مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ […]

  2. […] کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شعور بیداری پروگرام مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی. ملٹی زون 2 […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے