سی سی کیمروں کے ذریعہ ابھی تک 20 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے جنہوں نے فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے.
نارائن پیٹ 19 ستمبر(سماجی خبریں): سوشل میڈیا کے ذریعہ فرقہ وارانہ ماحول پید ا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ نارائن پیٹ میں چند شر پسند عناصر کی جانب سے پورے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کو پولیس کی جانب سے بر وقت کاروئی کے ذریعہ ناکام بنایا گیا۔ سی سی کیمروں کے ذریعہ ابھی تک 20 افراد کی شناخت کی گئی ہے ۔ جنہوں نے ماحول خراب کرنے کیلئےشرپسندی کے راستے کا انتخاب کیا. ان افراد کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ملٹی زون 2 ای جی ۔ وی ستیہ نارائنا (ائی پی ایس)، جوگولمبا زون 7 ڈی ائی جی ایل ایس چوہان(ائی پی ایس)، ضلع ایس پی شری یوگیش گوتم( آئی پی ایس)، نگر کرنول ایس پی گائیکواڈ وائی بھو( آئی پی ایس)، ٹی ایس ایس پی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر این وینکٹیشورلو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا۔
ملٹی زون 2 ای جی ۔ وی ستیہ نارائنا (ائی پی ایس) نے صحافیون سے خطاب میں کہا کہ نارائن پیٹ میں میلاد النبیﷺ جلوس کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایسی طرح دو دن قبل دس روز سے جاری گنیش تہوار کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔ چو آج میلادالنبی ﷺ کے جلوس کیلئے دن کا تعین کیا گیا تھا ایسے میں مسلم فریق کی جانب سے مختلف مقامات پر جھنڈوں لگائے جا رہے تھے ایسے میں ساورکر چوراہا پر چند نوجوانوں کی جانب سے اعتراض اور اس پر بحث و تکرار کی صورت میں ابتدائی طور پر ایس پی اور ان کی ٹیم کی جانب سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ۔ اس دوران چند شر پسندوں کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں لاٹھی چارج کرتے وہئے جمع بھیڑ کو منتشر کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے۔پتھرائو کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے سخت کاروئی کی جائیگی۔سی سی کیمروں کے ذریعہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابھی تک 20 افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ ان کے خلاف سکت کاروائی کی جائیگی۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں فریقوں کے ذمہ داران کی ستائش کی جنہوں نے دونوں تہواروں کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس کا تعاون کیا۔
نارائن پیٹ میں کل ہونے والے واقع کو چھوڑ کر تلنگانہ میں پر امن ماحول میں تہواروں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ ایسے میں ڈی جی پی اور ایڈیشنل ڈی جی پی کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقع پر فوری ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے امن کو یقینی بنانے کیلئے ہر وقت نظر بنائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر چھوٹے واقع کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنے والوں کیلئے واضح کیا کہ ایسے غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی۔ چھوٹے واقع پر بھی حیدرآباد سے ڈی ائی جی چوہان، ناگر کرنول ایس پی وئی بھائو ، گدوال ایس پی و دیگر کی مقام واقع کا بروقت کاروائی کی ایک ہی مقصد ہے کہ تلنگانہ قیام سے ابھی تک فرقہ وارانہ ماحول پیدا نہیں ہو اہے اور مستقبل میں کسی بھی واقع کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے سخت کاروئی ہوگی۔ انہوں نےاس موقع پر میڈیا سے اظہار تشکر پیش کیا۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
نارائن پیٹ میں جھنڈوں کے نام پر اکثریتی طبقہ کی فرقہ پرستی
پولیس کی سخت نگرانی میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ نارائن پیٹ میں پر امن میلاد جلوس کا انعقاد،
پراجہ پالانا کے نام سے یومِ سقوط حیدرآباد کا انعقاد. جلع کلکٹر دفتر پر تلنگانہ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے چیرپرسن مسٹر گروناتھ ریڈی نے پرچم لہرایا.
یوم سقوط حیدرآباد کے موقع پر ایس پی مسٹڑ یوگیش گوتم نے ضلع پولیس دفتر میں قومی پرچم لہرایا.
مودی حکومت میں دستورِ ہند پر اٹھتے ہوئے سوالات. تحریر صوفی محمد ظہیرالدین
[…] فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی. ملٹی زون 2 … […]