Read Time:1 Minute, 38 Second
اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ صد فیصد سبسڈی کے ساتھ تالابوں میںافزائش کیلئے چھوٹی مچھلیوں کو چھوڑنے سے ماہی گیروں اور مدیراج طبقہ کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی مچھلیوں کی افزائش بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ امسال بارش کی زیادتی سے تمام تالابوں اور کنٹوں میں مچھلیوں کی افزائش کیلئے وافر پانی موجود ہے۔ سابقہ دو دہائی سے نارائن پیٹ کے عوام زراعت کیلئے پانی کو ترس رہے تھے۔ سابق حکومت میں جی او 69 پر عمل آواری کے بجائے پالمور رنگا ریڈی لفت اریگیشن پراجیکٹ سے پانے کی فراہمی کا صرف وعدہ کیا گیا، پر عوام کو زرعی پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے بر خلاف کانگریس پارٹی نے گی او 69 کو منظوری دیتے ہوئے 3500 کروڑکی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ ساتھ ہی ٹینڈر کا کام جاری ہے۔ اس کی تکمیل پر نارائن پیٹ کے ایک لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائیگا۔
ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک نے کہا کہ حکومت ماہی گیروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہیں کوئی مسلہ ہوتو وہ حکومت کو آگاہ کریں گے۔
اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ فشریز آفیسر وینکیا، فشریز کوآپریٹیو کے صدر اے کانتا کمار، نائب صدور نرسمہنائیڈو، ڈائریکٹر ماہی گیر اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
ٹی ایکس ہاسپٹل و لائنس کلب آف نارائن پیٹ کی جانب سے ہیلتھ کیمپ
چیف منسٹر کے سکریٹری مانیکا راج نے نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔
دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.