23/12/2024

شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.

0 0
Read Time:1 Minute, 58 Second

ورنگل پولیس کمشنر کو سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی کی قیادت میں علماء کی یادداشت

ورنگل۔ 8 اکتوبر ( پریس نوٹ) گستاخ رسول ؐ کے مرتکب یتی نرسگھانند کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف مکتب فکر کے علماء کے ایک وفد نے حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ قاضی پیٹ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین تلنگانہ کی قیادت میں ہنمکنڈہ میں واقع پولیس کمشنریٹ آفیس میں ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کی۔
اس موقع پر مولانا خسرو پاشاہ نے کمشنر سے کہاکہ اتر پردیش کے ملعون نرسنگھانند کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے لیکن نبیؐ کی شانت میں گستاخی کو کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر کمشنر امبر کشور جھا نے نے وفد سے کہاکہ ورنگل ایک تاریخ شہر ہے۔جہاں تمام طبقات کے لوگ آپس میں مل جل کررہتے ہیں۔ورنگل ایک امن کا شہر ہے۔ورنگل میں کبھی کوئی فساد نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا۔کیونکہ میں سابق میں ورنگل میں ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکا ہوں۔اس ضلع کا مجھے کافی تجربہ ہے۔یہ انتہائی امن کا شہر ہے۔انہوںنے کہاکہ ورنگل میں امن و امان کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کریگا تو قانون کی سطح پر اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں پولیس کمشنریٹ کے احاطہ میں مولانا خسرو پاشاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محسن انسانیت حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں بیہودہ گوئی و زبان درازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کی جاہلانہ شرپسندانہ حرکتوں سے پیغمبر اسلام کی شان میں قیامت تک کوئی کمی ہرگز آنے والی نہیں ہے۔لیکن ان گستاخیوں پر اہل ایمان خاموش بھی نہیں رہ سکتے۔مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ،محمد ابو بکر ایڈوکیٹ ،مولانا خالد سعید اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔
اس وفد میں مولانا محمد ستار قاسمی ،محمد مدثر احمد قیومی ایڈوکیٹ و جنرل سکریٹری بار کونسل ڈاکٹر انیس احمد صدیقی ،مفتی منہاج قیومی ،حافظ محمد مجاہد علی ،کے اعجاز احمد ،محمد اظہر الدین ،سماجی کارکن محمد عبدالقہار ،مولانا عتیق الرحمن اسعدی ،مولانا منور حسین ،مرزا عزیزبیگ ،محمد عزیز بیگ کانگریس ،محمد اسماعیل شمسی ،مولانا سید سمیع اللہ حسینی ،قاسم خان بیابانی اور دیگر موجود تھے۔

ajax-loader-2x شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Happy
0 %
sad شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Sad
0 %
excited شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Excited
0 %
sleepy شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Sleepy
0 %
angry شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Angry
0 %
surprise شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

2 thoughts on “شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے