23/12/2024

ملک کی ترقی میں طلباء کا اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کا ائی ایس بی لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے
0 0
Read Time:4 Minute, 48 Second

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کا انڈین اسکول آف بزنس مینجمنٹ کے طلباء سے لیڈرشپ سمٹ 2024 کے موقع پر خطاب.

حیدرآباد 20اکتوبر(سماجی خبریں):شہر حیدرآباد ‘ نیویارک اور پیرس جیسے شہروں سے مسابقت کرپائے حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے۔ انڈین اسکول آف بزنس مینجمنٹ کے طلبہ کو عالمی سطح پر حاصل شناخت اور انہیں ملنے والی مقبولیت کے ذریعہ اسے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج آئی ایس بی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔
انہو ںنے بتایا کہ ریاستی حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ شہر حیدرآباد اورتلنگانہ ریاست کو عالمی سطح پر منفرد شناخت حاصل ہو اسی لئے حکومت نے جنوبی کوریا کے تعاون سے شہر حیدرآباد میں ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تلنگانہ کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے لئے تیار کیا جاسکے
انہیں زیادہ سے زیادہ میڈل حاصل ہوسکیں۔ مسٹر اے ریونت ریڈی نے آئی ایس بی کے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ قائدانہ صلاحیتیں پیدا کریں اور ان صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے لئے لازمی طور پر عوم سے روابط کو استوار کریں تاکہ ان میں موجود صلاحیتوں میں بہتری پیدا ہو۔
چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت امیر اور غریب طلبہ کے درمیان تفریق کے بغیر انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔
چیف مسٹر اے ریونت ریڈی نے آئی ایس بی کے طلبہ کو ہندستان اور دنیا بھر کے لئے تلنگانہ کے سفراء سے تعبیرکرتے ہوئے کہا کہ انڈین اسکول آف بزنس مینجمنٹ سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ ملک کے دیگر طلبہ کے لئے رول ماڈل ہیں جبکہ عالمی سطح پر وہ تلنگانہ کے سفیر کے طور پر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آئی ایس بی میں منعقدہ لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ ’’نیو انڈیا لیڈرشپ سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وہ طلبہ کو بس یہی پیغام دینا چاہیں گے کہ طلبہ اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہوئے ہندستان کی قیادت کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے اس موقع پر کانگریس پارٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی ملک کے انتہائی قابل اور دانشور لیڈران کی میراث ہے جن میں مہاتما گاندھی ‘ پنڈت جواہر لعل نہرو‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل ‘ اندرا گاندھی ‘ راجیو گاندھی کے علاوہ پی وی نرسمہا راؤ جیسے قائدین شامل ہیں۔

انہو ںنے بتایا کہ قائدانہ صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جرأت کا مظاہرہ کیا جائے اور اپنی اندر موجود صلاحیتوں ‘ قابلیت کے ساتھ محنت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں کے ہونے کے بعد قائد بننے میں قسمت کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ عظیم رہنماء ہمیشہ قربانی دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور ان قائدین کو ہی منزل ملتی ہے جو اپنا مستقبل ‘ آزادی‘ دولت ‘ آرام سب کچھ عوام پر قربان کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
مسٹر اے ریونت ریڈی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ قائدانہ صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے لئے سب سے پہلے جرأت اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ دو جذبات پیدا کئے وہ قابل اور عظیم رہنماء بن کر ابھرے ہیں۔
انہو ںنے تلنگانہ کو ’ٹریلین اکنامی ‘ میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کوقابل عمل بنانے کے لئے ضروری ہے کہ شہر حیدرآباد 600 بلین ڈالر شہر بنے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس بی کے طلبہ ان کے نشانہ کی تکمیل میں تعاون کرسکتے ہیں اور دنیا بھر میں تلگو ریاست تلنگانہ کا تذکرہ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں‘ تاجرین کو شہر حیدرآباد اور تلنگانہ کے متعلق واقف کرواسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کسی ہندستانی شہر سے مسابقت نہیں کر رہا ہے بلکہ انہوں نے جومنصوبہ تیار کیا ہے اس کے مطابق حیدرآباد کا مقابلہ عالمی شہروں نیویارک‘ لندن‘ پیرس‘ ٹوکیو اور سیول جیسے شہروں سے ہے۔مسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کا جو نشانہ ہے وہ ملک میں شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کو سرمایہ کاری کا سب سے بہترین مرکز بنانا ہے اور حکومت جلد ہی اس منصوبہ میں کامیاب ہوگی۔
انہوں نے اس موقع پر ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اقدامات کے طور پر اس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساؤتھ کوریا جو اولمپکس میں کافی میڈل حاصل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے جنوبی کوریا کے تعاون سے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں ینگ انڈاے اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ شہر حیدرآباد اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی اولمپکس میں اپنی شناخت بنائیں اور ملک کے لئے سب سے زیادہ میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک کی دیگر ریاستوں اور شہروں کے لئے رول ماڈل بنیں اور وہ نشانہ کے حصول کے لئے سرگرم کوشش میں مصروف ہیں

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

تلنگانہ کے تما م اضلاع میں دھان کی خریدی مراکز قائم کرنے اور ایم ایس پی پر 500 روپئے بونس دینے کا اعلان۔ ریونت ریڈی
شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
مرکز سے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈس کے شرح فیصد میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

ajax-loader-2x ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Happy
0 %
sad ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Sad
0 %
excited ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Excited
0 %
sleepy ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Sleepy
0 %
angry ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Angry
0 %
surprise ملک کی ترقی میں طلباء کا  اہم کردار، صلاحیتوں کو ابھارنے ینگ انڈیا یونیورسٹی کا قیام.
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے