23/12/2024

درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز

1 0
Read Time:2 Minute, 10 Second
نارائن پیٹ 12 اکتوبر(پریس نوٹ):ریاست تلنگانہ کے سرحدی علاقے نارائن پیٹ میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 13 اکتوبر کو جلوس پرچم قادریہ سے ہوگا۔ ان تقاریب میں ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ پڑوسی ریاستوں جیسے کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اور گجرات، ممبئی اور احمد آباد سے ہزاروں افراد بلاشبہ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں۔ ان کی بنیادی سہولیات کے لئے سجادہ نشین اور معتمدین درگاہ کی نگرانی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پروگرام کے مطابق 13 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نماز عصر پٹیل ہاؤس کے سامنے جامع مسجد نارائن پیٹ سے جلوس پرچم قادریہ کا آغاز ہوگا، جو کہ قبل از مغرب درگاہ شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ 14 اکتوبر بروز پیر کو بعد نماز عشاء صندل کٹہ سے جلوس صندل برآمد ہوگا، جس میں ہزاروں مریدین و معتقدین شریک ہوں گے۔ قبل از نماز فجر، رسم صندل مالی سجادہ نشین درگاہ تقی بابا سید شاہ غیاث الدین قادری اور جانشین سجادہ حافظ سید محمد تقی رابع عرف مصطفی قادری انجام دیں گے۔

15 اکتوبر بروز منگل کو گیارہویں شریف ہوگی اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں محفل نعت منعقد ہوگی۔ 16 اکتوبر بروز چہار شنبہ کو بعد نماز فجر محفل زیارت ہوگی۔ اس موقع پر عظیم الشان جلسہ "عظمت اولیاء” منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی مولانا سید شاہ کلیم اللّٰہ محمد محمد الحسینی المعروف کاشف پاشاہ بندہ نوازی (سجادہ نشین بارگاہ عالیہ ویچرانی شریف) ہوں گے، اور مقامی علماء بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں محفل سماع ہوگی، جس میں محمد کریم قادری قوال اینڈ پارٹی حیدر آباد اور سید ذاکر حسین تاج قوال اینڈ پارٹی حیدر آباد نعتیہ و منقبتی کلام پیش کریں گے۔

عرس شریف کے موقع پر تمام اجلاسوں کی نظامت حافظ چاند پاشاہ لیکچرر انجام دیں گے۔ معتمدین درگاہ الحاج محمد نواز موسی اور الحاج محمد رفیق چاند نے عوام الناس، بالخصوص معتقدین، سے عرس کی تقاریب میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں
مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے شانِ رسالت ﷺ میں گستاخی فرقہ پرست عناصر کا نیا ہتھیار۔ ڈاکٹر قطب الدین صاحب، شکاگو
شانِ رسالت میں کستاخی نا قابلِ قبول، ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
ٹی ایکس ہاسپٹل و لائنس کلب آف نارائن پیٹ کی جانب سے ہیلتھ کیمپ
مدیراج طبقہ کی ترقی ، حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل. ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی، رکن اسمبلی نارائن پیٹ

ajax-loader-2x درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Happy
0 %
sad درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Sad
0 %
excited درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Excited
0 %
sleepy درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Sleepy
0 %
angry درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Angry
0 %
surprise درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے 4 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا 13 اکتوبر سے آغاز
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے