مسلمانوں کو صبر سے کام لینے اور حیات طیبہ کو عام کرنے کی اپیل
ناراین پیٹ 06/اکٹوبر (سماجی خبریں) ڈاکڑ قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے اپنے ایک ای میل پیام میں کہا کہ آئے دن فرقہ پرست وکٹر ہندو مذہبی رہنماؤں اور گودی میڈیا کی جانب سے اسلام مخالف گمرہ کن پروپاگنڈہ اور شان رسالت میں گستاخیاں کی جارہی ہیں ، جس سے ملک میں مسلمانوں اور عام انصاف وامن پسند عوام میں بے چینی وغم وغصہ پایا جاتا ہے.
ملعون یتی نرسنگہا سوامی کے حالیہ گستاخانہ بیان نے تو حد کردی ، جس کی ملک میں ہر گوشہ سے مذمت کی جارہی ہے ، موجودہ حالات کے تناظر میں ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ ان حالات میں مسلمانوں کو صبر وتحمل اور مومنان فراست سے کام لینا چاہئے.
انہوں کہا کہ ہمیں دستور کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس ملعون کے خلاف احتجاج کرنا اور ایسے ملعونوں کے خلاف ہر شہر اور گاؤں کے پولس اسٹیشنوں میں شکایت درج کرنی چاہئے ، دوسری طرف انہوں نے ان حالات میں مسلمانوں سے یہ اپیل بھی کی کہ ہم قرآن اور سنت کو مظبوی سے تھام لیں اور حضور پاک علیہ السلام کی سیرت پاک کا عملی نمونہ بنیں اور سیرت کا پیغام عام کریں
نئی نسل کو حضور کی سیرت سے واقف کرانے کے لئے سیرت پاک علیہ السلام کی مختصر کتاب ، مولانا ابو سلیم محمد عبدالحئی کی نامور کتاب ، حیات طیبہ ، جس کا ملک کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ، ہر مسلمان مرد ،عورت اور بچوں کو پڑھنا چاہئے بلکہ اپنے دوست احباب رشتہ داروں ، پڑوسیوں جو کسی بھی مذہب کے ہوں پڑھنے کے لئے دینا چاہئے ،حضور پاک علیہ السلام کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے رحمت ، دنیاوی واخروی نجات کا باعث ہوگی ،
نوجوانوں کو اللہ کے حبیب ﷺ کی زندگی سے روشناس کروانے کیلئے اور حیات طیبہ کو خاص و عام تک پہنچانے کیلئے 500 سے زائد کتابیں مفت میں تقسیم کی جا رہی ہیں، نارائن پیٹ ضلع میں حیات طیبہ کتاب کے خواہشمند حضرات 9704444441، اور 9866556895 پر ربط پیدا کریں۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں۔
مکتھل میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف گستاخی پر کارروائی کا مطالبہ، جمعیتہ علماء کا احتجاج
نوجوان کومحسن انسانیت ﷺ کی سیرت سے واقفیت کروانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت. ایس آئی او
اوٹکورمیں مجلس کے زیراہتمام سیرت النبی صلی اللۀ علیہ وسلم کے تحریری امتحانات کاپر امن انعقاد۔
[…] […]