رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ 6/ اکتوبر (سماجی خبریں) ٹی ایکس ہاسپٹل و لائنس کلب آف نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ایس آر گارڈن ، نارائن پیٹ مستقر پر منعقد شدہ میگا ہیلتھ کیمپ و بچوں کے قلب کی اسکریننگ کیمپ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی شرکت کی اور کیمپ کا افتتاح عمل میں لایا۔
محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے کیمپ میں حاضرین مریضوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرس سماج میں مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں اور لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر درندر جیسی صفات لوگ ایسے ڈاکٹروں پر جسمانی حملے کررہے ہیں جو کہ ایک قابل افسوس اور مذمت کے قابل ہیں۔
ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے کہا کہ طبی پیشہ بہت ہی مقدس پیشہ ہے اور میں خود بھی رکن اسمبلی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈاکٹر بھی ہوں اور عوام کی خدمت میرا جذبہ ہے اور لائینس کلب آف نارائن کے تحت ہونے والے کئ خدماتی پروگراموں میں بحیثیت ڈاکٹر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ایسے منعقد شدہ خدماتی پروگراموں سے مستفید ہونا چاہیے ۔ ایم ایل اے نے اس موقع پر ٹی ایکس ہاسپٹل و لائنس کلب آف نارائن پیٹ کے منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کی ۔
بعد ازاں میڈیکل کیمپ میں مفت طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو شال پوشی و میمورنڈم سے نوازا گیا ۔
اس پروگرام میں لائنس کلب کے ضلع گورنر ہری نارائن بھٹڈ، صدور راگھویندر ریڈی، بھیمایا گوڈ، لائنس ممبران اترم، بھیم چندر گوڈ، روی کمار گوڑ، مارکیٹ چیرمین شیوا ریڈی، سابق مارکیٹ چیرمین بنڈی وینو گوپال، کانگریس پارٹی ٹاؤن کے صدر ایم ڈی سلیم، قائدین منوہر گوڑ، گندے چندرکانت، ستیش گوڑ، کارتک، جونل سبھاش، بسا پورم وینکٹ راملو اور دیگر نے شرکت کی
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
چیف منسٹر کے سکریٹری مانیکا راج نے نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔
دسہرہ تعطیلات میں جانے سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کی ہدایت.
[…] خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں: ٹی ایکس ہاسپٹل و لائنس کلب آف نارائن پیٹ کی جانب سے ہیلت… چیف منسٹر کے سکریٹری مانیکا راج نے نارائن پیٹ کا دورہ […]