23/12/2024

مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد

0 0
Read Time:2 Minute, 12 Second

متحدہ ضلع محبوب نگر کے 394 مواضعات سے شرکاء کی آمد متوقع،فضیلت الشیخ مولانا عبدالقیوم ندوی کی پریس کانفرنس

اوٹکور27 ستمبر (سماجی خبریں):نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکورمنڈل مستقر کے مجلس دفتر میں فضیلت الشیخ مولانا عبدالقیوم ندوی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ھند مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور منڈل کے زیر اہتمام ریاست تیلنگانہ کے محبوب نگر متحدہ ضلع سطح پر پہلا عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اوٹکور میں منعقد کیا جا رہا ہے انشاءاللہ 29/سٹمبر 2024 بروز اتوار بوقت ٹھیک 11بجے دوپہر ایک بج کر سے30 منٹ تک یہ امتحان جاری رہے گا جس کے اوٹکور میں چار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں دو مراکز مرد حضرات کے لیے اور دو خواتین کے لیے امتحانی سینٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

جس میں 394 مختلف مواضعات جیسے چھوٹا پورلہ۔ مکتھل۔ ونپرتی۔ مانگنور۔ کوتہ کوٹہ۔ گدوال۔ آتماکور۔ پگڑی ماری۔ محبوب نگر۔ کوسگی۔ ناراین پیٹ۔ دھنواڑہ۔ مدور۔ دامرگدہ۔ مریکل کے علاوہ اوٹکور مستقر کےامیدوار تحریری مقابلہ میں شرکت کریں گے۔ واضح رھے کہ پہلا انعام 25000 روپۓ ۔یہ نام انعام دوسرا15000 روپۓ اور تیسراانعام 7500 روپۓ مقررکۓ گۓ ھیں۔اور25 ترغیبی انعامات 500 روپۓ دۓ جائیں گے۔اس کے علاوہ تمام شریک امیدواروں کواعزازی انعامات سے نوازہ جاۓگا.اور ان امتحانی مراکز میں وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں جس میں 25نگران کار اور 5ذمہ داران حضرات کے علاوہ 20 والنٹیرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

لہذا جو بھی حضرات اس تحریری مقابلے میں اپنا اپنا نام درج کروائے ہیں ان سے پرخلوص گزارش کی جاتی ہے کہ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل امتحان گاہ میں شرکت فرمائیں اکثر امیدواروں کو ھال ٹکٹس پہنچایا گیا ہے اگر کسی کو ہال ٹکٹ نہ ملی ہو تو ذمہ داران حضرات سے رجوع ہو کر اپنا ہال ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں بعد امتحان کے تمام شرکاء کے لیے مدرسہ فیض الھدا میں طعام کا انتظام رہے گا اس پریس کانفرنس میں جناب محمد اسماعیل جنرل سیکریٹری مجلس ضلع نارائن پیٹ۔ این۔ محمود چیف سپریڈنٹ امتحان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ محمد اشفاق چیف سیکرٹری شعبہ امتحانات موجود تھے

 

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

ایم ائی ایم اٹکور کی جانب سے تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی‌صلی اللہ علیہ وسلم، انعام اول پچیس ہزار رپئے

ڈاکٹر رام بابو کے خلاف اُٹکور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

اوٹکور میں ڈی ایس پی این لنگیانے گنیش شوبھایاترا کے انتظامات کا معائنہ کیا

تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ

اُٹکور ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول اردو میڈیم کے ساتھ عہدیداروں کا سونتیلا سلوک

ajax-loader-2x مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Happy
0 %
sad مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Sad
0 %
excited مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Excited
0 %
sleepy مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Sleepy
0 %
angry مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Angry
0 %
surprise مجلس اتحاد المسلمین اوٹکورکی جانب سے عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا 29 ستمبر کو انعقاد
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے