اوٹکور 26/اگست(سماجی خبریں-پریس نوٹ ) محمد اسماعیل ایم آئی ایم نارائن پیٹ ضلع سکریٹری کی اطلاع کے مطابق کل ہند مجلس اتحاد مسلمین اوٹکور منڈل کے زیر اہتمام محبوب نگر متحدہ ضلع کے سطح پر مردو خواتین حضرات کے لیے پہلا عظیم الشان تحریری مقابلہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ یہ منعقد کیا جا رہا ہے انشاء اللہ خواہشمند حضرات اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ امتحان بتاریخ 22 / سیپٹمبر 2024 بروز اتوار بوقت 11 بجے تا 1:30 امتحانی مرکز بمقام جامعہ عائشہ اسکول اوٹکور میں رہے گا۔اس تحریری مقابلہ میں جماعت دہم تاکسی بھی عمر کے لڑکے، لڑکیاں مرد و خواتین حضرات حصہ لے سکتے ہیں، اس مقابلہ میں حافظ و حافظہ عالم اور عالمہ حصہ نہیں لے سکتے۔انعام اول 25000 روپئے، انعام دوم 15000 قروپئے انعام سوم 7500 روپئے ہے.اور 25 ترغیبی انعامات 500 روپیئے دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ تمام شریک امید وارں کو اعزازی انعامات سے نوازہ جائیگا۔ مطالعہ کے لیئے کتاب مفت فراہم کی جائے گی، اور اسی کتاب میں سےسوالات دیئے جائینگے.امتحانی پرچہ آبجیکٹ ٹائیپ ماڈل رہیگا۔تحریری مقابلہ میں شرکت کے لیئے مجلس دفتر اوٹکور میں بتاریخ 25 / اگسٹ تا 31 / اگسٹ 2024 تک رجسٹریشن کروائیں، بذریعہ فون بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔داخلہ کی فیس 50 روپے رہیگی۔ لہذا آپ تمام حضرات سے پر خلوص گزارش کی جاتی ہیکہ اس تحریری مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لیں۔مزید تفصیلات کے لیے محمد اسماعیل وارڈ ممبر ، محمد اشفاق رپورٹر اور این محمو د ر پورٹر سے ربط پیدا کریں۔ 8885501138’9491166530′ 905941381
[…] […]