نارائن پیٹ اور وقارآباد اضلاع کے اعلیٰ عہدیداروں کا مشترکہ جائزہ اجلاس
نارائن پیٹ24اگست(سماجی خبریں): عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے تال میل سے کام کریں.ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر دفتر کے سکریٹری مانیکا راج (آئی اے ایس) نے کوڈنگل میں منعقدہ نارائن پیٹ اور وقارآباد اضلاع کے اولیٰ عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا. اس موقع پر ضلع کلکٹرنارائن پیٹ محترمہ سکتہ پٹنائک، ضلع کلکٹروقارآباد پرتیک جین، نارائن پیٹ اور وقارآباد ایس پیز، اور ایڈیشنل کلکٹرس موجود تھے. اس موقع پر انہوں نے عہدیداروںکو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں تین دن فیلڈ پر رہیں. ساتھ ہی اس موقع پر انہوں نے مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لیا اور شکایتوں کی تفصیلات حاصل کیں. جن میں قابلذکر محکمہ برقی زیر التواء دوخواستیں، محکمہ پولیس میں درج کیسوں، ڈی ایم اینڈ ایچ او س سے تفصیلات حاصل کیں ، اور کہا کہ ہر درخواست پر انصاف کرنے کو کہا. ساتھ ہی محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے بات کی اور انہیں ضروری ہدایت دیں. اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے نارائن پیٹ ضلع کی کارکردگی کو پیش کیا اور انہیں بتایا کہ دیوانی مقدمات اور فوجداری مقدمات کو کورٹ کے ذریعہ حل کیا جا رہا ہے. اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کلکٹر گریما نرولا، اسسٹنٹ کلکٹر اوما ہارتھی، ایڈیشنل کلکٹرس سدھیر، لنگایا نائک، وقار آباد ایس پی کے نارائن ریڈی، کڈا اسپیشل آفیسر وینکٹ ریڈی، نارائن پیٹ کے ضلعی عہدیداروں اور دیگر نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔