نارائن پیٹ 23اگست(سماجی خبریں):لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم کی منظوری کیلئے حکومتی ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ سکتہ پٹنائک نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا۔ سنگارم چوراہا کے مضافات میں واقع سروے نمبر 374 اور 375 کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ لے آوٹ کی منظوری کیلئے روڈ سے لے آوٹ کے درمیان فاصلہ کو قوانین کے مطابق رکھیں۔ لے آوٹ کو منظوری دینے سے قبل محکمہ ریونیواور محکمہ ایریگیشن سے متعلقہ لے آوٹ کی تفصیلی رپورٹ حاصل کرلیں، مناسب ہے کہ منظوری کے تینوں افسران ملکر جائزہ لیں۔ اس موقع پر ٹائون پلانگ افسر نے ضلع کلکٹر کو فون آپ کے ذریعہ پلاٹ ریگولرئزیشن کے طریوہ کار سے واقف کروایا۔ساتھ ہی آیپ کے ذریعہ نشادہی کی جانے والی ایک ایک تفصیلات سے کلکٹر کو واقف کو واقف لروایا۔ جس پر ضلع کلکٹر نے انہیں ہدایت دی کہ لے آوٹ کی منظوری کیلئے تینوں محکموں سے رہورٹ لیں ، اعتراض کی صورت میں منظوری کو روکا جائے۔