.اجلاس سے سیاسی قائدین، دنشوران، کسانوں اور ماہرین تعلیم سے تجاویز طلب کی گئی
نارائن پیٹ23اگست(سماجی خبریں): نئے ریونیوایکٹ 2024 پر تجاویز لینے کیلئے ضلع کلکٹر کانفرنس ہال مٰیں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا. جس کی صدارت ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتہ پٹنائک نے کی جبکہ اجلاس میں ان کے ہمراہ ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم، ریونیوایڈشنل کلکٹراشوک کمار و دیگر موجود تھے. اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک نے کہا کہ ضلع کے دانشوروں اور بزرگ شہریوں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو اکٹھا کیا جائے گا اور نئے لاگو ہونے والے ریونیو ایکٹ (ROR) 2024 پر رائے جمع لیکر تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی۔
جمعرات کو کلکٹر آفس کے کانفرنس ہال میں ایس پی یوگیش گوتم کے ساتھ آر او آر ایکٹ پر بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں بزرگ شہریوں، دانشوروں، کسانوں کی انجمنوں کے اراکین، ماہرین تعلیم، عوامی نمائندوں، ریٹائرڈ ریونیو افسران سے قیمتی تجاویز حاصل کی گئیں۔اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قانون کے صحیح نفاذ کے لیے اپنی تجاویز دیں۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ نئے آر او آر ایکٹ کو سمجھنے کے لیے ریاست میں پہلی میٹنگ نارائن پیٹ ضلع میں منعقد کی گئی۔ایس پی یوگیش گوتم نے کہا کہ سروے رپورٹ اہم ہے اور سروے اور دیگر مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حدود کا تنازعہ ہے اور رجسٹریشن میوٹیشن کے مسائل ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی لیڈر ناگوراؤ ناموجی نے کہا کہ انہوں نے نئے آر او آر ایکٹ کے ذریعے سخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا۔
ایڈیشنل کلکٹر اشوک کمار آر ڈی او مدھو موہن، بی جے پی قائدین رگھوویر یادو بار اسوسی ایشن کے صدر دامودر گوڑ، بی کے ایس کے ریاستی زونل سکریٹری وینکوبا، بی کے ایس قائدین اننت ریڈی، پربھو مسکین، تحصیلدار دیاکر ریڈی، ملاریڈی، ایڈوکیٹ ننگی ریڈی، نندو نامجی، ریتی بی کے ایس لیڈران اور دیگر موجود تھے۔ اس اجلاس میں دیگر نے شرکت کی۔