نارائن پیٹ 27اگست(سماجی خبریں):نارائن پیٹ کانگریس اقلیتی سیل کے قائدین نے منگل کے روز ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ سکتہ پٹنائک سے دفتر ضلع کلکٹریٹ میں ملاقات کی. اس موقع پرقائدین نے محترمہ ضلع کلکٹر صاحبہ کو ایک تحریری یاداشت حوالہ کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کیلئے اضافی دس ایکڑ اراضی فراہم کی جائے. ساتھ ہی اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیت محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جانب سے دیا جانے والا تحریری خط بھی حوالہ کیا گیا جس میں مسلم قبرستان کیلئے اضافی دس ایکڑ اراضی کی درخواست کی گئی. وفد نے اس موقع پر ضلع کلکٹر بتایا کہ موجودہ قبرستان 200 سال پرانا ہے اور مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے کافی جگہ نہیں ہے۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقلیتی قائدین نے کہا کہ ضلع کلکٹر نے تیقن دیا ہے کہ وہ زمین کو اکٹھا کرنے اور قبرستان کے لئے جگہ مختص کرنے کے اقدامات کریں گے۔ عرضی داخل کرنے والوں میں کانگریس پارٹی کے ٹاؤن صدر اور کونسلر ایم۔ سلیم، سینئر قائدین سابق کونسلر نواز موسیٰ، عیدگا کمیٹی کے چیرمین و کونسلر امیر الدین، ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر محمود قریشی، ٹاؤن یوتھ کانگریس کے صدر یوسف تاج، کانگریس اقلیتی سیل ٹاؤن کے صدر عبدالرحمن چاند، عظیم مدیکی، مرتضیٰ چند، معین الدین پورلا، وحید ، تاج الدین اور دیگر موجود تھے۔