ریاست میں بس سرویس میں آضافہ کا مطالبہ۔ وجئے لکشمی، ریاستی اسسٹنٹ سیکریٹری پراگتی شیلامہیلا سنگم
1
0
Read Time:1 Minute, 16 Second
ناراےن پیٹ (سماجی خبریں):آر ٹی سی بسوں میں اضافہ کرنے ، بس اسٹائنڈ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی، نیزبس ڈپو میں موجود مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا مطالبہ وجئے لکشمی، ریاستی اسسٹنٹ سیکریٹری پراگتی شیلامہیلا سنگم نے مستقر نارائن پیٹ میں واقع نیو بس اسٹائنڈ میں منؑقدہ دستخطی مہم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں دیکھا جا رہا ہے کہ محکمہ آر ٹی سی میں بسوں کی کمی نیز عوام کے تناسب سے روٹس پر بسوں کے حمل و نقل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دیہاتوں کو جانے والی پلے ویلوگو بس سروس میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اگر چلائی جا رہی ہیں تو بھی پرانی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپومیں کام کرنے والے میکانک کی کمی کی بھی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ ایسے میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاتی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بسوں کی مقدار میں اضافہ کریں دیگر صورت پراگتی شیلامہیلا سنگم کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی قائدین سنیتا، ستیما منجولا، سی پی آئی (ایم ایل) ڈویژن سکریٹری کاشی ناتھ، ٹاؤن سکریٹری کنچی نارائنا، زرعی مزدور یونین کے ضلع سکریٹری پرشانت، آئی ایف ٹی یو کے ضلع سکریٹری نرسمہا، پی ڈی ایس یو کے ضلع صدر سائی کمار، ضلع اسسٹنٹ سکریٹری وینکٹش ، سریش، بلو اور دیگر نے شرکت کی۔
As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news.
if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]