23/12/2024

تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ

1 3
Read Time:1 Minute, 52 Second

ناحد فاطمہ، محمد فاضل، محمد ایوب، ترنم سلطانہ، کوسال 2024 اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نارائن پیٹ 22 ستمبر (سماجی خبریں): اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2024کا انعقاد ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں کیا گیا۔جناب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت امیرالدین چاند صدر اردو ٹیچرس فورم نے کی۔

تقریب کا آغاز حافظ عبدالسلام کی قرات کلام پاک سے ہوا۔جناب عبدالغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے فورم کی کارکردگی بیان کی۔حافظ چاند پاشاہ صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ نے اجلاس سے خطاب کے دوران حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معلم بنا کر دنیا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ ایک مقدس پیشہ ہے۔

جناب ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ معلم اپنے پیشے کو عبادت سمجھ کر کریں۔ اساتذہ اپنے مقاصد کو بلند رکھیں۔ جناب عبدالقدیر صاحب کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول،وئی جناردھن ریڈی جنرل سیکرٹری پی آر ٹی یو ضلع نارائن پیٹ،صبا سلطانہ خاتون نائب صدر پی آر ٹی یو،خدیجہ بانو بیگم صاحبہ،ستیاناراین ریڈی نے اس اجلاس سے خطاب کیا۔

ناحد فاطمہ اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس مدرسہ فوقانیہ مکتھل، محمد فاضل اسکول اسسٹنٹ مدرسہ وسطانیہ کان کرتی، محمد ایوب سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ چناپرلہ، ترنم سلطانہ سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد کو سال 2024 کا اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔

اس تقریب میں سال حال وظیفہ پر سبکدوش اساتذہ محمد ایوب صاحب گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر مارکٹ لائین اور اشرف علی صاحب اردو پنڈت مرکل کو تہنیت پیش کی گئی۔سال حال بطور اسکول اسسٹینٹ ترقی پانے والے اساتذہ اور محکمہ تعلیم سے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی شال پوشی کی گئی۔ فضل احمد نے جلسہ کی نظامت کی اورجناب خواجہ خلیل احمد صاحب چاند نے شکریائی کلمات ادا کئے۔ محمد یونس،عبدالسلام،محمد صادق،تاج الدین،محمد فاضل،عبدالکریم،میر لیاقت،میر ہدایت،محمد مظہر،محمد رشید،سلطانہ بیگم،زرینہ بیگم موجود تھے۔

ajax-loader-2x تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Happy
0 %
sad تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Sad
0 %
excited تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Excited
0 %
sleepy تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Sleepy
0 %
angry تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Angry
0 %
surprise تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے