23/12/2024

نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی

حالیہ نارائن پیٹ میں ہونے والے فرقہ وارانہ کشیدگی پر پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے دفعات کو لیکر بی جے پی لیگل سیل کی پریس کانفرنس
حالیہ نارائن پیٹ میں ہونے والے فرقہ وارانہ کشیدگی پر پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے دفعات کو لیکر بی جے پی لیگل سیل کی پریس کانفرنس سے ناگوراو ناموجی کا خطاب
0 0
Read Time:2 Minute, 32 Second

حالیہ نارائن پیٹ میں ہونے والے فرقہ وارانہ کشیدگی پر پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے دفعات کو لیکر بی جے پی لیگل سیل کی پریس کانفرنس

نارائن پیٹ 24 ستمبر (سماجی خبریں): گنیش نمرجن کے اگلے دن ہونے والے واقع میں پولیس ی جانب سے سوموٹو لیتے ہوئے بچون کی زندگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ اس واقع میں کسی بھی فریق نے پولیس میں شکایت نہیں کی ایسے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی جانب سے کیس کروایاجانا اور بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مناسب نہیں ہے۔ اس کے خلاف بی جے پی لیگل سیل کی جانب سے سخت احتجاج درج کروایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار بی جے پی ریاستی قائد ناگورائو ناموجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نندو ناموجی ایڈوکیٹ، رگھویر یادو ایڈوکیٹ، محبوب علی ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ نارائن پیٹ پُر امن علاقہ ہے۔ جہاں پر کسی کے خلاف روڈی شیٹ کا بھی چارج نہیں ایسے میں عوام میں ڈر پیدا کرنے اور بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کیلئے کیسس رکھنا صحیح نہیں ہے۔اس رات جو واقع ہوا وہ کسی منصوبہ بند طریقہ سے ہونے والا واقع نہیں ہےبلکہ بچوں کی جانب سے اتفاقی رونما ہونے والا واقع تھا۔

اُس وقت حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جو اقدام اٹھائے گئے وہ قابل تعریف ہے۔ اس رات ضلع ایس پی نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اتفاقی طور پر اچانک رونماہونے والے واقع کی بناء پر پیداہونے والی کششیدگی کو بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کنٹرول کیا گیا ہے ۔

ایسے میں اگلے روز پولیس کی جانب سے سو موٹو کے نام پر جن دفعات پرکیس کیا گیا ہے و نہ قابل یقین ہیں۔ پولیس کی جانب سے جو دفعات لگائے گئے ہیں ان میں بھارت نیائے سنہیتادفعہ 109 قتل کی کوشش کرنا،دفعہ 132 پبلک سرونٹ پر حملہ کرنا،دفعہ118(1) قتل کے ارادے سے حملہ کرنا،دفعہ 296جذبات کو مجروح کرنے اور اشتعال پیدا کرنا،دفعہ 299مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، اشتعال پیدا کرنا،دفعہ191(2) غیر قانونی طورپر جمع ہونا، دفعہ191(3) فساد پیدا کرناشامل ہیں۔

ایک طرف پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ واقع غیر ارادی طور پر ہونے والی کشیدگی ہے اور دوسری طرف جو دفعات لگائے گئے ہیں ان میں کسی بھی طرح کی مناسبت نہیں ہے۔ ہم پولیس انتظامیہ کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پولیس کو کسی بھی نوجوان کی زندگی کے ساتھ کھیلنے نہیں دینگے۔ پولیس انتظامیہ خصوصا ایس پی اور ضلع کلکٹر ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ اور وزیر اعلیٰ سے ہماری درخواست ہے کہ وہ اس معاملہ کا سخت نوٹس لیں اور بلا شرط کیسس کو واپس لیں۔

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی. ملٹی زون 2 ای جی ،وی .ستیہ نارائنا (ائی پی ایس) کی پریس کانفرنس

نارائن پیٹ میں جھنڈوں کے نام پر اکثریتی طبقہ کی فرقہ پرستی

مکتھل میں مسلم نوجوانوں کی مذہبی رواداری

ajax-loader-2x نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Happy
0 %
sad نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Sad
0 %
excited نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Excited
0 %
sleepy نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Sleepy
0 %
angry نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Angry
0 %
surprise نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

3 thoughts on “نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ناگوراو ناموجی

  1. […] نارائن پیٹ پولیس کو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے… ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کا دامرگدہ منڈل اسکولوں کا اچانک دورہ، بچوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر کھایا کھانا۔ کسان نقلی کھاد و ادویات کی شکایت کسان کنزیومر فورم میں درج کروائیں. اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل این ناگیشوری اُٹکور ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول اردو میڈیم کے ساتھ عہدیداروں کا سونتیلا سلوک نارائن پیٹ کو صحت مند ضلع بنانے کیلئے شعور بیداری ضروری. ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے