2026-11-18

نارائن پیٹ میں 18 نومبر کو ’’ناگرک وکاس کیندر‘‘ کا افتتاح

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شہری ترقی و عوامی فلاح کے نئے مرکز کا قیام، رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت

نارائن پیٹ17/ نومبر:(سماجی خبریں):ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایک اہم فلاحی اقدام کے تحت قائم کیے جانے والے ’’ناگرک وکاس کیندر‘‘ (Nagrik Vikas Kendra) کا نارائن پیٹ مستقر پر افتتاحی تقریب بروز چہارشنبہ 18/ نومبر کو سہ پہر 3 بجے عمل میں لائی جائیگی۔

جماعت اسلامی ہند و ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن زیر اہتمام یہ مرکز عوامی فلاح، سماجی ترقی، شہریوں کی بااختیاری اور کمیونٹی کی مجموعی خوشحالی کے مقصد سے قائم کیا جا رہا ہے۔

تقریب کی صدارت جناب اقبال حسین صاحب، ڈائریکٹر سروتھ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کریں گے، جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور محترمہ کونڈا سویتھا ستیہ یادو شرکت کریں گی۔

تقریب میں مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے جی منجولا جی آر ریڈی، نائب صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ، ایل رمیش، آر ڈی او نارائن پیٹ، این شنکر، میونسپل کمشنر نارائن پیٹ، وینکٹیشورلو، سب انسپکٹر پولیس نارائن پیٹ، ایم ڈی عبدالرشید، ڈی ایم ڈبلیو او نارائن پیٹ، منصور علی صاحب، ضلعی صدر جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ، محمد ارشد فیصل، صدر جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ، امرندر کرشنا، تحصیلدار نارائن پیٹ، مجاہد صدیقی صاحب، صدر سیوا میکس نارائن پیٹ اور کے وینکٹیش گوڑ، کونسلر 20 ویں وارڈ نارائن پیٹ کے علاوہ معززین شہر شرکت کریں گے۔

ناگرک وکاس کیندر کا بنیادی مقصد عوام کو بااختیار بنانا، سماجی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینا، پائیدار ترقی کے امکانات پیدا کرنا اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اس مرکز کو عوامی ضروریات اور سماجی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد سب رجسٹرار آفس کے بالمقابل، شاہ واہانہ کالونی، نارائن پیٹ میں ہوگا۔ ناگرک وکاس کیندر نارائن پیٹ کے صدر محمد حسن الدین پٹیل نے عوام، سماجی کارکنوں، دانشوروں، میڈیا کے ذمہ داران ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ناراین پیٹ : قومی یومِ تعلیم پر تحریری مقابلہ کا انعقاد، کامیاب طلبہ میں میمنٹو کی تقسیم

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے