جمعرات. ستمبر 10th, 2026

نارائن پیٹ: اشیاءِ ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ

پی او ڈیبلیو قائدین کی جانب سے ایڈیشل کلکٹر کو تحریری یاداشت دیتے ہوئے

پروگریسیو ویمنس آرگنائزیشن( پی او ڈبلیو) کی جانب سے نارائن پیٹ ایڈیشنل کلکٹر کو یادداشت پیش

نارائن پیٹ10 ستمبر(سماجی خبریں): ملک اور ریاست میں گزشتہ چار ماہ کے دوران روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف پروگریسیو ویمنس آرگنائزیشن( پی او ڈبلیو) کی جانب سے نارائن پیٹ ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر کو یادداشت پیش کی گئی۔

اس موقع پر ترقی پسند خواتین تنظیم پی او ڈبلیو کی ریاستی معاون سکریٹری جے لکشمی اور ضلع سکریٹری سوجنیا نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عام آدمی اور غریب عوام کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی، خوردنی تیل، چاول، دالیں، پیاز، سمیت تقریباً تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی کے بوجھ سے غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

پی او ڈبلیو قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے اور عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر پی او ڈبلیو ضلع کمیٹی کی ارکان سنیتا، منجولا، چندرکلا، ارونا، غزالما، للیتا، انجمہ اور دیگر نے شرکت کی اور ایڈیشنل کلکٹر کو یادداشت پیش کی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے