ملی محاز کی جانب سے چھلہ کو نقصان پہنچانے اور ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کا مطالبہ
محبوب نگرایکم ستمبر(سماجی خبریں): محبوب نگر کے قریب تاری کونڈہ گاؤں کی سڑک پر واقع تاریخی و مذہبی مقام درگاہ محبوبِ سبحانی کو نقصان پہنچانے کے واقعہ پر کنوینر ملی محاذ تقی حسین تقی، طیب بشور(کو کنوینر) محمد صادق حسین ریاستی سکریٹری IUML، محمد عبداللہ ایڈوکیٹ لیگل سیل کنوینر، پر مشتمل وفد نے ڈی ایس پی محبوب نگر سے ملاقات کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
وفد نے ڈی ایس پی کو تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقام کو نقصان پہنچانے کا واقعہ نہایت قابلِ مذمت ہے، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف BNS 2023 اور دیگر قابلِ اطلاق قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
وفد نے شواہد کی بنیاد پر مناسب غیر ضمانتی دفعات عائد کرنے اور خاطیوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی، تاکہ محبوب نگر میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔ اس موقع پر دیگر قائدین محمد بشیر قادری اور محمد نعیم شامل تھے۔

