24/12/2024

سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج

0 0
Read Time:1 Minute, 43 Second

نارائن پیٹ 20/اگست(سماجی خبریں)سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس دور اندیش کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوماجی گوڑہ میں راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پہنچ کر چیف منسٹر ریونت ریڈی،ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمار، عوامی نمائندوں اور قائدین نے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ہندوستان اور آئی ٹی انقلاب کے بانی راجیو گاندی کی دور اندیشی کی وجہ سے ہندوستان اب معاشی اور تکنیکی شعبوں میں مضبوط ہو چکا ہے۔ بلدیاتی اداروں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن اور 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو ووٹ کا حق دینے جیسے فیصلے راجیو کا دور حکومت میں لئے گئے۔ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل راجیو گاندھی ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نےا علان کیا کہ ریاستی سکریٹریٹ کے احاطہ میںجلد تلنگانہ تلی مجسمہ کی تنصیب کیا جائیگا۔ 9 دسمبر 2024 کو سکریٹریٹ کے اندر تلنگانہ ماں کا مجسمہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیف منسٹر نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے جذبے کے تحفظ میں کانگریس پارٹی کے خلوص اور اخلاقیات پر کسی کو شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راجیو گاندھی کی خواہشات کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کو تمام شعبوں میں بہترین شہری بننے کی تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا ہے اور اس کے ایک حصہ کے طور پر ینگ انڈیا سکلز یونیورسٹی اور ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس کے تحت مریکا جیسے کھیلاڈیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملک کو میڈلز دلانے کے لیے تیار رہیں گے۔انہیں ینگ انڈیا تلنگانہ اسپورٹس یونیورسٹی میں تربیت دی جائے گی جس کا آغاز جلد ہوگا۔
راجیو گاندھی جینتی کے موقع پر سابق ایم پی وی ہنومنت راؤ کی درخواست کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کئی کھلاڑیوں کو مالی امداد فراہم کی۔

ajax-loader-2x سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Happy
0 %
sad سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Sad
0 %
excited سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Excited
0 %
sleepy سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Sleepy
0 %
angry سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Angry
0 %
surprise سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے 80 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا خیراج
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے