سید شاہ کلیم اللہ حسینی نے عاشقانِ اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش
حیدر آباد ( پریس ریلیز ) 550 واں سالا نہ صندل شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی موضع کو لم پلی ضلع نارائن پیٹ میں 3 جمادی الاول 6 نومبر 2024 بروز چہار شنبہ مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء جلسہ سیرت اولیاء ومحفل سماع مقرر ہے۔ جس کی صدارت و نگرانی نور المشائخ حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ قتالیہ کریں گے۔
جلسہ کا آغاز حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حضرت صغیر اللہ شاہ صدر سر خلیفہ الرفاعی احمدی قادری صدر چوک پنکنڈہ شریف مہمان خصوصی ہونگے۔ شہنشاہ خطابت حضرت علامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم سابق شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدر آباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔
حضرت سید شاہ رحمت اللہ حسینی مہمانوں کی گلپوشی کریں گے۔ سید شاہ آیت الله حسینی جانشین و سجادہ نشین آستانہ قتالیہ کی اطلاع کے مطابق جلوس صندل مبارک 4 جماری الاول 7 نومبر بروز جمعرات بعد نماز فجر سجادہ نشین کے دولت خانہ سے جلوس کی شکل میں مریدین و معتقدین اور رفاعی فقراء کے ساتھ درگاہ شریف تک بڑے پیمانے پر جوش و خروش کے ساتھ روانہ ہوگا ۔
مراسم صندل مالی تقدس مآب نور المشائخ حضرت سید شاہ حفیظ الله حسینی سجادہ نشین معہ فرزندان انجام دیں گے۔ بعد صندل مالی چادر و گل و سلام فاتحہ خوانی کے بعد تبرکات تقسیم ہوں گے ۔ سید شاہ کلیم اللہ حسینی نے عاشقانِ اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
الحاج مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ کو کلیۃ البنین سلور جو بلی ایوارڈ 2024کے لئے منتخب کیا گیا
مکتھل بس اسٹائنڈ پر دن ڈہاڈے 2 لاکھ کی چوری، سی سی ٹی ؤی میں کی مدد سے چور کو پکڑنے کی کوشش جاری