ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم کی شرکت، فاتح پولیس ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا.
نارائن پیٹ ضلع پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پولیس اور صحافیوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کا تعارف کرایا ، بعد ازاں ٹاس کے ذریعہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔
میچ کے اختتام پر ایس پی نے باؤلنگ کی جبکہ ڈی پی آر او عبدالرشید نے بیٹنگ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی خوب داد حاصل کی ،میڈیا ٹیم نے 16 اوورز میں 97 رنز بنائے جس کے بعد پولیس ٹیم کے ایس پی، ایڈیشنل ایس پی اور ڈی ایس پی نے بیٹنگ کی اور کھلاڑیوں کی داد حاصل کی ،اس موقع پر ایس پی نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور سب سے پہلے رنرز میڈیا ٹیم کو انعام دیا۔
اس کے بعد پولیس ٹیم کو جیتنے والوں کا انعام دیا گیا۔
مین آف دی میچ کرشنا ایس ایس اور محمد نوید ایس آئی کو دیا گیا جنہوں نے اس میچ میں 41 رنز بنائے۔ اس کے بعد ضلع ایس پی سری یوگیش گوتم آئی پی ایس نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ مسلسل کام کے دباؤ میں رہنے والے پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کے لیے کھیل آرام، خوشی، اتحاد کا احساس اور عزم و ہمت فراہم کرتے ہیں اور کھیل بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ میڈیا اور محکمہ پولیس کو نارائنا پیٹ ضلع کی ترقی کے لئے تال میل سے کام کرنا چاہئے اور صحافیوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کا نظام عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کام کرے۔ ایس پی نے تمام میڈیا دوستوں کا شکریہ ادا کیا جو کرکٹ میچ کھیلنے اور دیکھنے آئے تھے۔ پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض، ڈی ایس پی این لنگایا، آر آئی نرسمہا، سی آئی رام لال، ٹی یو ڈبلیو جے کے صدر نارائن ریڈی، راگھو، امباداس، سریش، مجاہد صدیقی ،سریدھر، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دوستوں نے شرکت کی