سیرت کوئز مقابلہ میں شریک طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم
اوٹکور 12 / نومبر (سماجی خبریں ) ایس آئی او اٹکور کی جانب سے جامع مسجد پنچ اوٹکور میں بعد نمازمغرب ایک اجتماع عام بعنوان اور ہم خوار ہوئے تاریک قرآن ہوکر منعقد ہوا جس کی صدارت منصور علی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے اٹکور کی اجتماع کا آغاز محمد جاوید کی قرآت قرآن مجید سے ہوا۔
مہمان مقرر سید وصی اللہ ریاستی سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نےکہا کہ دورحاضر میں نبی اکرمﷺ کی سیرت کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے. انھوں نے کہا کہ نبیﷺ کو مکہ کے مشرکین بہترین اخلاق وکردار سے جانتے تھے اور آپ کو آمین و صادق کہا کرتے تھے اس لئے ہم بھی اچھے اخلاق وکردار سے اسلام کی دعوت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے مزید کہا نوجوان کو چاہیے کے فون پر اپنے قیمتی اوقات کو برباد مت کریں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اسلام کی دعوت کو عام کریں اور اسلام پر ہونے والے پروپگنڈاؤں کا ازالہ کریں اور معاشرے میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کریں۔
مہمان مقرر عبدالعزیز حیدرآباد نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی بدحالی و ذلت کی اصل وجہ قرآن مجید سے دوری اور اس پر عمل نہ کرنا ہے قرآن مجید ایک انقلابی کتاب ہے جو اپنے پڑھنے والوں کو میدان عمل لاتی ہیں۔ اس کتاب کو پڑھنے والے میں فکری اور روحانی ارتقا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمان ہیں قرآن کو صرف ایک برکت والی کتاب سمجھ لیا ہے جبکہ قرآن زندگیوں کو بدلنے والی کتاب ہے قران مجید ایک نظام زندگی فراہم کرتا ہے جو زندگی کے ہر گوشے میں رہنمائی کرتا ہے۔
اختتامی کلمات ارشد فیصل ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ نے ادا کئے۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء و طالبات میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلے کے انعامات تقسیم کیے گیا۔
اجتماع کی کارروائی حافظ افتخار نے چلائی۔ اس موقع پر عبدالقیوم ندوی امام و خطیب جامع مسجد پنچ محمد مقبول احمد صدر ایکمنار مسجد مصلح الدین امام و خطیب مسجد محمدیہ اہلحدیث حافظ عبدالقیوم کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔