جس کا مراسلہ برائے منتخب کلیۃ البنین سلور جو بلی ایوارڈ ۲۰۲۴ء بخدمت شریف جناب مولوی وحید احمد صاحب ریڈ وکیٹ سابق رکن وقف بورڈ حاصل ہوا۔ الحاج مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ نے بارگاہ اب الفرت کا سجدہ کرتے ہوئے شکر ادا کیا اور تمام انتظامی کمیٹی سے بھی اظہار تشکر کیا گیا۔ اس مراسلہ میں اس بات تذکرہ موجود ہے۔ جس میںانتہائی خوشی و انبساط کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ مادر علمیہ کلیۃ البنین جامعہ المؤمنات کے ۲۵ سال کی تکمیل پر مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں فارغین کلیۃ البنین جو مختلف شعبہ حیات جیسے دینی علمی ، فلاحی ، ملی اور قومی خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان کو اس پر مسرت موقع پر کلیۃ البنین سلور جوبلی ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامی کمیٹی نے اس ایوارڈ کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے۔آپ اس کو قبول فرما کر بتاریخ ۳ رنو مبر ۲۰۱۴ء بروز اتوار ۱۰ ربجے دن خواجہ شوق ہال ، اردو مسکن ، خلوت تشریف لائیں اور اپنا ایوارڈ وصداقت نامہ حاصل کریں۔