جنم دن کی تقاریب کے دوران اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی چیرمین و نئی گورننگ باڈی نے لیا حلف
نارائن پیٹ 16ستمبر(سماجی خبریں): سابق ضلعی صدر کانگریس پارٹی کے . شیواکمار ریڈی کے جنم دن کے موقع پر حامیوں کی جانب سے عظیم الشان تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا. دیو ہیکل پھول مالا کو جے سی بی کے ذریعہ اپنے قائد سے محبت کا اظہار کیا گیا. اس موقع پر سیکنڑوں حامیوں کے ہمراہ وہ میٹرو کلاسک گارڈن پہنچے جہاں انہوں نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ کیک کاٹا اور تقسیم کیا گیا
آج ڈی سی سی کے سابق صدر کمبھم شیوکمار ریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے ارکان خاندان کے ساتھ صبح کے وقت سائی وجیا کالونی میں واقع شرڈی سائی بابا مندر میں خصوصی پوجا کی۔ اس کے بعد، انہوں نے نارائن پیٹ شہر میں بھرمباہاوی کے قریب شیو مندر میں ایک خصوصی پوجا میں حصہ لیا اور پھر پلا ویدی کے انجنی سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی اور ایک بہت بڑی ریلی میں شہر کی سڑکوں سے گزر کر نرسریڈی اسکوائر پر شیوکمار ریڈی کو تحائف سے نوازا۔
اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی چیرمین و نئی گورننگ باڈی نے لیا حلف
اس موقع پر نو منتخبہ ایگریکلچر مارکٹ کمیٹی کی گورننگ باڈی کو حلف دلایا گیا. نومنتخبہ گورننگ باڈی میں ایگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر رام پورم شیوا ریڈی، وائس چیرمین کونانگیری ہنومنتھو اور دیگر ڈائرکٹرس نے رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی ، رکن اسمبلی محبوب نگر ینم سرینواس ریڈی، سابق ضلعی صدر کے. شیوا کمار ریڈی کی موجودگی میں حلف لیا.
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
مودی حکومت میں دستورِ ہند پر اٹھتے ہوئے سوالات. تحریر صوفی محمد ظہیرالدین
تہواروں کے موقعوں پر آپسی اتحاد کو یقینی بنائیں. ایس پی یوگیش گوتم
سیوا میوچلی ایڈیڈ کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی محبوب نگر کا 8واں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد
ڈاکٹر رام بابو کے خلاف اُٹکور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
نارائن پیٹ کو صحت مند ضلع بنانے کیلئے شعور بیداری ضروری. ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک