اقبال حسین ریجنل ڈائریکٹر سہولت مائکرو فائنانس سوسائٹی، اعجاز حسین سرکل انسپکٹر کے خطابات۔
محبوب نگر 15 ستمبر (سماجی خبریں): معاشی ترقی کیلئے اسلام نے پانچ اصول بیان کئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے سماج سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب اقبال حسین صاحب ریجنل ڈائریکٹر سہولت مائیکروفنانس سوسائٹی حیدرآباد ریجین نے محبوب نگر کے 8ویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب اعجاز حسین صاحب سرکل انسپکٹر 2ٹاؤن محبوب نگر ، جناب شیخ شجاعت علی صاحب صدر محبوب نگر سوسائٹی، و دیگر موجود تھے۔
جناب اقبال حسین صاحب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ حلال و حرام کی تمیز ہو، مال کو جمع کرنے سے گریز کریں، ضرورت سے زیادہ مال ہو تو اسے اللہ کی راہ میں خرچ کریں، زکوٰۃ ادا کریں اور وراثت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے اس موقع پر سود کی لعنت بتاتے ہوئے کہا کہ سود دینے والا اپنے آپ کو مالک اور سود پر مال لینے والا اپنے آپ کو غلام سمجھتا ہے۔ ایسے میں ہمیں چاہئے کہ بلا سودی نظام کے تحت غربت کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سماج میں مساوات کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ سود کا خاتمہ ہو۔ سماج میں مساوات کا قیام اور غربت کے خاتمہ کیلئے بلا سودی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
جناب اعجاز حسین صاحب سرکل انسپکٹر نے کہا کہ سیوا کے خدمات قابل تحسین ہے۔ عوام کو دھوکا دینے کیلئے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جا رہے ہیں۔ انسٹا لون کے نام پر عوام کو حراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان میں شعور پیدا کریں۔
شیخ شجاعت علی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام میں آپسی تعاون بڑھانے کیلئے سدبھاونا فورم کے قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔
اجلاس کا آغاز جناب مجاہد صدیقی کی قراعت کلام پاک ہوا جبکہ اجلاس سے جناب ایوب صاحب نے تلگو میں سود کی لعنت کو پیش کیا جبکہ اجلاس سی جناب عبد القیوم صاحب اور ظہیر صوفی نے مقامی سیوا کی کارکردگی پیش کی،ایڈوکیٹ عبدالرووف صاحب، نے بھی مخاطب کیا۔جناب واجدعلی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر محبوب نگر سیوا سوساٹی کے بی ایم سی ممبران عبد السمیع، ودود اللہ بیگ، عبد القوی اور نارائن پیٹ برانچ کے ذمہ داران مجاہد صدیقی، حسین پاشاہ، انور پٹیل اسٹاف و جمیع ممبران سیوا میکس موجود تھے۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
مودی حکومت میں دستورِ ہند پر اٹھتے ہوئے سوالات. تحریر صوفی محمد ظہیرالدین
تہواروں کے موقعوں پر آپسی اتحاد کو یقینی بنائیں. ایس پی یوگیش گوتم
ڈاکٹر رام بابو کے خلاف اُٹکور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
نارائن پیٹ کو صحت مند ضلع بنانے کیلئے شعور بیداری ضروری. ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک