2026-11-18

ممبئی 3 اکتوبر(ایجنسی): چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر احتجاج کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے ایک بار پھر دہلی میں بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے کہا ہے کہ اگر گیانیش کمار اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوتے تو 10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر مارچ کیا جائے گا۔

CJP نے یہ اعلان ممبئی کے شیواجی پارک میں 2 اکتوبر کو منعقدہ احتجاج کے بعد کیا۔ پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احتجاج کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور انتخابی نظام میں اصلاحات کے مطالبات کو اجاگر کرنا ہے۔

اس موقع پر سی جے پی بانی ابھجیت دیپکے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی پولیس نے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو جہاں مظاہرین کو روکا جائے گا، وہیں احتجاج کا مقام بن جائے گا۔ انہوں نے احتجاج کو پُرامن رکھنے اور مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے عدم تشدد کے راستے پر چلنے کی بات بھی کہی ہے۔

SIR اور ووٹر فہرستوں پر اعتراضات

CJP کا احتجاج اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) اور ووٹر فہرستوں میں ناموں کے مبینہ اخراج سے متعلق اعتراضات کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔ پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے علاوہ SIR پر روک، جنوری 2025 کی ووٹر فہرست بحال کرنے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے طریقۂ کار میں تبدیلی سمیت متعدد مطالبات پیش کیے ہیں۔

پارٹی نے انتخابی کمیشن میں زیادہ شفافیت اور الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل میں سول سوسائٹی کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ووٹر فہرستوں سے متعلق CJP کے بعض دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ممبئی میں احتجاج

2 اکتوبر کو ممبئی کے شیواجی پارک میں CJP کے احتجاج میں بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود مظاہرین نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران گیانیش کمار کے استعفیٰ اور انتخابی عمل میں اصلاحات کے مطالبات اٹھائے گئے۔

CJP کے مطابق 10 اکتوبر کا دہلی مارچ اس کی جاری تحریک کا اگلا مرحلہ ہوگا۔ پارٹی نے اسے پُرامن احتجاج قرار دیتے ہوئے شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

فلمی اداکار نصیرالدین شاہ،شبانہ اعظمی، سنگیت کار ویشال ڈوڈلانی کی شرکت

ممبئی میں جاری سی جے پی کے احتجاج کو بالی ووڈ ادا کار نصیر الدی شاہ، شبانہ اعظمی، اور سنگیت کار ویشال ڈیڈلانی نے شرکت کرتے ہوئے احتجاج کو اپنی حمایت پیش کی. اس موقع پر انہوں نے ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی طرف سے ہر شہری کو شرکت کرنے کی اپیل کی .

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ایسے میں جو کوئی شہروں کے بنیادی حق سے مھروم کرنے اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے تو ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے چاہئے.

ووٹ چوری ملک سے غداری ہے، اور ہم ان سے حساب لیکر رہیں گے.راہل گاندھی

ناشر : سماجی خبریں

Related Post