2026-11-19

2 تا 8 اکتوبر ’جمہوریت بچاؤ مہم‘؛ 6 اکتوبر الیکشن کمیشن تک مارچ

نئی دہلی(ایجنسی-سماجی خبریں):آج ملک کی راج دھانی نئی دہلی میں انڈیا اتحاد کے تمام سیاسی جماعتوں‌کے قائدیں جن میں قابل ذکر انڈین نیشنل کانگریس سے ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ترنمول کانگریس سے ممتا بینرجی، ابھیشیک بینرجی، جے ڈی یو سے تیجسوی یادو، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، کپل سبل، سپریہ سولے، کے علاوہ آن لائن کے ذریعہ ادھوٹھاکرے، ہیمنت سورین، سماج وادی پارٹی (SP)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (CPI)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) [CPI(M)]، کے رہنما نے شرکت کی.

اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ انتخابی عمل میں حکومت کے حق میں جانبداری برتی جا رہی ہے۔ تاہم یہ الزامات اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔

کھرگے نے اجلاس میں طے کیے گئے 6 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔

1 . جمہوریت بچاؤ مہم:

2 اکتوبر 2026 تا 8 اکتوبر 2026 ملک بھر میں "جمہوریت بچاؤ مہم”( SAVE DEMOCRACY) کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا، جس کے تحت ملک کے ہر ضلع میں جمہوریت بچاؤ مارچ نکالتے ہوئے عوام میں ووٹ چوری کو لیکر شعور بیداری کی جائیگی.

2 . 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ:

 6 اکتوبر 2026 کو تمام اپوزیشن قائدین اور ان کے ہمراہ اراکینِ پارلیمنٹ، و ممبر راجیہ سبھا ملکر الیکشن کمیشن دفتر تک مارچ کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروائیں گے.

3 . صدر جمہوریہ سے ملاقات:

 صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کا وقت طلب کیا جائیگا، اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے ووٹ چوری سے بنی اس سرکار کے مطالق اپوزیشن کے احساسات کو ان کے علم میں لایا جائیگا.

4۔ پانچ بڑے شہروں میں احتجاج:

ملک کے 5 بڑے شہروں میں آنے والے دنوں میں 5 بڑے احتجاجی پرواگرام منعقد کئے جائینگے. جس میں "Right to Vote”, ووٹ چوری کو لیکر مودی حکمت کو گھیرا جائیگا.

5۔ یکم نومبر کو دہلی میں میگا ریلی:

ووٹ چوری کو لکر 1 نومبر 2026 کو دہلی میں میگا ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جا ئیگا.

6. سپریم کورٹ سے اپیل:

 ہندوستانی بلاک کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں زیر التواء ایس آئی آر اور انتخابی معاملات سے متعلق تمام مقدمات کے جلد حل کی اپیل کی ہے۔

اپنے خطاب میں ملکارجن کھرگے نے واضح کیا کہ "ووٹ چوری سے بنی اس سرکار ، اور ان کی جانب سے بنائے گئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا”

ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

ترنمول کانگریس پارٹی صدر ممتا بینر جی کا میڈیا سے خطاب میں الکیشن کمیشن پر بنگال،بہار، مدھیہ پردیش، ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا.

ممتا بینرجی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا.

اس موقع پر انہوں نے سی سی سی گیانیش کمار پر بی جے پی کیلئے کام کرنے اور بنگال میں ووٹ چوری کی سرکار بنانے، ایس ائی آر کے ذریعہ 92 لاکھ ووٹر زکے نام حذف کرنے، EVM مشین جلانے اور ووتوں کی گنتی میں ایک طرفہ فیصلےکرنے کا الزام لگایا.

ممتا بینر جی نے ایس ائی آر کیلئے استعمال کئے جانے والے سافٹ وئر کو اپوزیشن جماعتوں کے ووٹ کاٹنے کیلئے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اس سافٹ وئر کے ذریعہ ملک میں 13 کروڑ لوگوں کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا.

آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی سلامتی کیلئے اپنی جان کی آخری سانس تک لڑنے کا اعلان کیا.

اس موقع پر لیڈر آف اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے بھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تمام انڈیا بلاگ میں اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور شاہ پر جمہوریت کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والا بتایا

ووٹ کے حق، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی سڑک سے پارلیمنٹ تک جاری رہے گی:ملکارجن کھرگے

ناشر: سماجی خبریں
دی انڈین ایکسپرس کی رپورٹ پراپوزیشن قائدین کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ

Related Post