2026-11-19

ووٹ چوری ملک سے غداری ہے، اور ہم ان سے حساب لیکر رہیں گے.راہل گاندھی

رائل گاندھی نے گیانیش کمار پر ملک سے غداری کا لگایا الزام، مودی اور امت شاہ کی بھی چانچ کی مانگ کی.

نئی دہلی 24 ستمبر(سماجی خبریں): دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے منظرِ عام آنے کے بعد راہل گاندھی نے ووٹ چوری کو لیکر اپنی چوتھی پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا. اندیرا بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندبھی نے 2024 کے پارلیمانی الیکشن پرسوال اٹھاتے ہو کہا کہ2024 کا پارلیمنٹ اور اس کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات جھوٹے اور ووٹ چوری کی بنیاد پر ہوئے۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے مزید کہاکہ جمہوریت میں ووٹ ڈالنے کا مطلب دستور کو طاقت فراہم کرنا ہے۔جبکہ ووٹ کی چوری کا مطلب دستور، قانون اورجمہوری اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو ڈھا دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد ہند کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جمہوری ڈھانچہ کو نقصان پہچایا جا رہا ہے۔ جبکہ نقصان پہچانے والے چیف الیکشن کمشنر کو مودی حکومت نے دسمبر 2023 میں قانون بناء کر لیگل سسٹم سے باہر کیا۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو مشورہ دیا کہ وہ اخلاقی بنیادوں پر اپنا استعفی پیش کریں ساتھ ہی وہ عوام کے سامنے ووٹ چوری کے پردہ فاش کے گواہ بننے اور ملک کے ساتھ اپنی وفاداری پیش کرنے کو کہا.اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں جس کے ذریعہ سے وہ بچ سکیں.کانگریس پارٹی ملک کو آزادی کیلئے لڑنے والی پارٹی ہے، اور ہم کبھی بھی ان کو چھوڈنے والے نہیں ہیں.

مودی پر 2024 میں چوری سے حکومت بنانے کا الزام

راہل گاندھی مزید کہا کہ چونکہ 2024 انتخابات ووٹ چوری کی بنیاد ہوئے ہیں ایسے میں 2024 کے بعد لئے گئے تمام فیصلوں کو رد کیا جانا چاہئے. چھاہے وہ جی ایس ٹی کو لیکر ہو یا ایس ائی آر کو لیکر ہوں تمام فیصلے غیر قانونی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے تین چار ماہ مٰیں ملک میں ووٹ چوری کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائیگا. اور ملک سے غداری کرنے والوں کو چھوڈا نہیں جائیگا.

اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد ان کی جانب سے آلند پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں میں اچانک ہوئے اضافہ کو لیکر ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کے ذریعہ ملک کو بتایا تھا کہ کس طرح بی جے پی کو فائیدہ پہچایا گیا تھا. اس کے بعد بہار میں ووٹ چوری کو لیکر یاترا کی تب جاکر الیکشن کمیشن میں موجود تین میں سے باقی دو نے اپنا اعتراض اٹھانا شروع کیا.

صحافیوں کے ایک سوال پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم تین سالوں سے ووٹ چوری کے مسلئہ کو اٹھاتے آرہے ہیں، ملک میں 2024  میں مودی کے خلاف لہر کے باوجود انہوں نے ووٹ چوری کرتے ہوئے دوبارہ اقتدار میں آگئے۔ پر اب واضح ہو چکا ہے کہ انہوں نے 2024 میں چوری سے حکومت بنائی ہے اور ہم اس حکومت کو اکھاڈ پیکنے کا کام کرئنگے

Related Post